ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے 55 ہزار 100 ڈالر برآمد کرلیے

Crime خبریں

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے 55 ہزار 100 ڈالر برآمد کرلیے
ایف آئی اے امیگریشن, جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ, کراچی

ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی نے متحدہ عرب امارات جانے والے دو مسافروں سے 55 ہزار 100 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی نے متحدہ عرب امارات جانے والے دو مسافروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 55 ہزار 100 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق یہ رقم مبینہ طور پر غیر رسمی اور غیر مجاز ذرائع سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات منتقل کی جا رہی تھی۔ دونوں مسافر محمد عابد اور باسط نوا یر درست پاکستان ی پاسپورٹ اور متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی

حکام نے بتایا کہ امیگریشن کے دوران دونوں مسافروں کو مزید تصدیق اور پروفائلنگ کے لیے متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیا گیا۔ دوران پوچھ گچھ محمد عابد نے بتایا کہ اس کے قبضے میں 5 ہزار امریکی ڈالر موجود ہیں، تاہم وہ مذکورہ غیرملکی کرنسی کی خریداری سے متعلق مطلوبہ ایکسچینج رسید پیش نہ کر سکا اور بتایا کہ یہ رقم اسے باسط نوا یر نے فراہم کی تھی۔

بعد ازاں باسط نوایر کو بورڈنگ گیٹ سے طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی، وہ بھی غیر ملکی کرنسی کی خریداری سے متعلق متعلقہ ایکسچینج رسید پیش نہ کر سکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 15 ہزار 100 امریکی ڈالر جبکہ محمد عابد کے قبضے سے 5 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

مسافروں کے بیانات اور رقم کی منتقلی

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران محمد عابد نے بیان دیا کہ باسط نوا یر نے اسے یہ رقم دبئی میں موجود ایک شخص تک پہنچانے کے لیے دی تھی، جس کا نام منصور بتایا گیا۔ حکام کے مطابق تفتیش کے دوران باسط نوا یر نے مزید انکشاف کیا کہ اسے مختلف دو افراد عاطف اور احسن کی جانب سے مبینہ طور پر تقریباً دو لاکھ امریکی ڈالر موصول ہوئے تھے، یہ رقم مبینہ طور پر منصور کی ہدایات پر فراہم کی گئی تھی۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایا کہ باسط نوایر کے بیان کے مطابق مذکورہ رقم میں سے تقریباً 5 ہزار امریکی ڈالر پہلے احسن کے ذریعے دبئی میں منصور کو دیے گئے جبکہ تقریباً 3 ہزار امریکی ڈالر باسط نوا یر اور سلطان کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ مزید بتایا کہ تقریباً 40 ہزار امریکی ڈالر ایک شخص زین کو فراہم کیے گئے اور تقریباً 50 ہزار امریکی ڈالر مبینہ طور پر نبیل نامی شخص کو دیے گئے۔ باسط نوا یر نے مزید بتایا کہ تقریباً 40 ہزار امریکی ڈالر اس کی رہائش گاہ پر موجود تھے جبکہ ایئرپورٹ سے برآمد ہونے والی 25 ہزار 100 امریکی ڈالر کی رقم بھی مبینہ طور پر دبئی میں منصور کو پہنچائی جانی تھی۔

مزید برآمدگی اور قانونی کارروائی

حکام کا کہنا تھا کہ دونوں مسافر مذکورہ 25 ہزار 100 امریکی ڈالر کی رقم کے حوالے سے بھی متعلقہ ایکسچینج رسید پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ابتدائی معلومات اور بیانات سے یہ بات سامنے آئی کہ قابل ذکر مقدار میں غیرملکی کرنسی مبینہ طور پر پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کے لیے افراد کے ذریعے جسمانی طور پر بیرون ملک لے جائی جا رہی تھی، بجائے اس کے کہ اسے کسی دستاویزی اور مجاز بینکنگ یا قانونی مالیاتی ذریعے سے منتقل کیا جاتا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق دوران تفتیش مسافروں کے موبائل فونز کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعدد ایسی چیٹس سامنے آئیں جو بادی النظر میں مالی لین دین، مبینہ غیر مجاز طریقوں سے رقوم کی منتقلی اور کسٹمز کلیئرنس سے متعلق معاملات سے منسلک معلوم ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ معلومات کی مزید تصدیق اور قانونی جانچ جاری ہے۔

مذکورہ صورت حال کے پیش نظر دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں باسط نوا یر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے اس کی رہائش گاہ سے مزید 30 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے۔ حکام نے بتایا کہ اس کیس میں مجموعی طور پر 55 ہزار 100 امریکی ڈالر برآمد کیے جا چکے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 1.5 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی متحدہ عرب امارات غیر ملکی کرنسی دبئی پاکستان

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 825 پوائنٹس گریاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو فروخت کے رجحان کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 825.22 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 169,600.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 71 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 890 ارب روپے ہو گئی۔ مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 154 کمپنیوں کے حصص بڑھے، 305 کم ہوئے اور 37 مستحکام رہے۔
مزید پڑھ »

PSX extends decline as KSE-100 falls over 700 pointsPSX extends decline as KSE-100 falls over 700 pointsPSX extended its decline on Friday as the KSE-100 index fell 703.71 points, or 0.42%, to 167,933.14 points before trading was suspended for Friday prayers.
مزید پڑھ »

اسلام آباد: ایم ٹو موٹروے کے قریب گاڑی سے 5 ارب 41 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد، ملزمان فراراسلام آباد: ایم ٹو موٹروے کے قریب گاڑی سے 5 ارب 41 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد، ملزمان فرارچرس کے ساتھ تقریباً 100 کلو گرام پوست کے بیج بھی برآمد
مزید پڑھ »

جہلم میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے لکڑی جمع کرنے والی خاتون جاں بحقجہلم میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے لکڑی جمع کرنے والی خاتون جاں بحقجہلم ویلی میں بھارت کی جانب سے پیشگی اطلاع کے بغیر پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم میں طغیانی، 55 سالہ رحمت بی بی بہہ کر جاں بحق۔
مزید پڑھ »

PSX ends week lower after volatile trading; KSE-100 closes in negative territoryPSX ends week lower after volatile trading; KSE-100 closes in negative territoryPakistan’s stock market remained volatile on Friday, with the KSE-100 moving between gains and losses as investors remained cautious amid prevailing market uncertainty.
مزید پڑھ »

G7 agrees to release 100 million barrels of diesel, crude oilG7 agrees to release 100 million barrels of diesel, crude oilG7 countries agreed Friday to release 100 million barrels of diesel and crude oil to ease global energy supply concerns, as President Donald Trump hailed the
مزید پڑھ »