فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ (جنوری) میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیوشارٹ فال کا امکان ہے جب کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 پہلے 7 ماہ میں 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں ماہمیں 50 ارب روپے سے زائد ریونیوشارٹ فال کا امکان ہے جب کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 پہلے 7ماہ میں 440 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کررکھا ہے لیکن اس کے مقابلے میں صرف 900 ارب روپے تک کی وصولی کا امکان ہے، تاہم رواں سہ ماہی کے لیے ایف بی آر نے 3100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کررکھا...
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کو 386 ارب روپے کا شارٹ فال ہوا، تاہم فروری اور مارچ کے مہینوں میں ٹیکس وصولی میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹ میں ممکنہ کمی سے ریونیو میں اضافہ متوقع ہے جب کہ قابلِ ٹیکس درآمدات میں 5فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولی میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔ ایف بی آر کا رواں سال کے لیے 12970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کررکھاہے۔Jan 27, 2025 05:45 PMغلطیاں دفن اور دل بڑا کیے بغیر آگے بڑھا نہیں جاسکتا، چوہدری شجاعتوفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کیلیے فیملی پنشن کو 21 سال کی عمر تک محدود کردیارواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کو گالی دے کر منافق قرار دے دیاسیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 9 زخمیخبروں...
TAX REVENUE FEDERAL BOARD OF REVENUE SHORTFALL ECONOMIC OUTLOOK PAKISTAN
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں اچانک بڑا اضافہدسمبر2024 تک محض17.5 ارب روپے منظور کیے گئے،جنوری میں 30.9 ارب کی منظوری
مزید پڑھ »
سینیٹ کمیٹی نے 6 ارب روپے کی ایف بی آر گاڑی خریداری کو روکنے کی ہدایت دیسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب روپے کی ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیٹی کے رکن سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 386 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے پہلے اسے ختم کریں، اگر گاڑیاں خریدی گئیں تو میں اس کے خلاف نیب میں جاؤں گا۔ ایف بی آر کے افسران کیلئے 6 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں پہنچ گیا جس پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھ »
ایف بی آر نے 6 ارب روپے کی 1010 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 ارب روپے کی 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا ہے۔
مزید پڑھ »
محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی وصولیاں میں بہتریفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی وصولیاں کرلیں اور 2024 میں اس حوالے سے طویل عرصے بعد بہتری آئی۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سات سال بعد کراچی ایکسپورٹ پراسسیسنگ زون سے ٹیکس کی وصولیاں بہتر رہیں اور محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے جاری تنازعات حل کرکے ایف بی آر نے 306 فیصد اضافے سے ٹیکس جمع کیا۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گابین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اگلے ماہ (فروری میں) پاکستان کا دورہ کرے گا اور بینچ مارکس اور ایف بی آر کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی تیاری ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی اگلی قسط کی امید ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں معاشی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کرے گا۔
مزید پڑھ »
تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیاگذشتہ مالی سال کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 368 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، ایف بی آر
مزید پڑھ »