دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے، امریکہ اور امارات کے درمیان طیاروں کی ڈیل کی مخالفت کرنے پر یو اے ای نے اسرائیل سے طے شدہ باضابطہ ملاقات منسوخ کر دی۔
متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور امریکی حکام میں ملاقات جمعہ کو ہونا تھی لیکن اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ، یو اے ای ڈیل کی مخالفت کی۔ ٹرمپ انتظامیہ متحدہ عرب امارات کو ایف 35 جیٹ طیارے فروخت کرنے کی خواہشمند ہے۔ اس وقت مشرق وسطی میں صرف اسرائیل کے پاس ایف 35 جنگی طیارے ہیں۔
ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے عرب امارات کے ساستھ طیارہ ڈیل 6 ماہ میں تکمیل پانے کا عندیہ دیا تھا۔ امریکہ نے ایف 35 طیارے اسرائیل کے علاوہ صرف اپنے مخصوص اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کو دیئے ہیں، اسرائیل عرب امارات کو یہ طیارے دینے کا مخالف ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے اس معاملے پر اسرائیلی تحفظات مدنظر رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایف 35 طیارہ جدید ترین جنگی صلاحیت کے سبب امریکی فضائیہ کا اہم حصہ ہے، سٹھیلتھ ٹیکنالوجی اور عمودی پرواز کرنے کے علاوہ جدید راڈار اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے سبب اسے جنگوں میں فیصلہ کن کردار کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیٹو کی بیلاروس کی سرحد پر فوجیں جمع کرنے کی تردید - BBC News اردوبیلاروس کے صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے ان کے ملک کی سرحدوں پر بین الاقوامی فوج کے اکٹھا ہونے کے الزامات کے جواب میں نیٹو نے کہا ہے کہ یہ الزامات نے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھ »
آئی پی یو کی صدر کا دورہ پارلیمنٹ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
امارات، اسرائیل امن معاہدے پر 'فلسطینیوں کے احتجاج' پر سوہا عرفات کی معذرت - World - Dawn News
مزید پڑھ »