ایل او سی فائرنگ:سینیر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی SamaaTV
Posted: Jun 10, 2020 | Last Updated: 27 mins ago
اسلام آباد میں متعین بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترِ خارجہ طلب کر کے 9 جون کو بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کے جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے سینیر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن کے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولا باری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 9 جون کو بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایل او سی کے گاؤں ڈیرہ شیر خان، ساندرا اور بمروچ گاؤں میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے اس سال میں اب تک 1296مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجہ میں 7شہری شہید اور98شدید زخمی ہوئے۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی سفارت کار کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بچے اور دو خواتین زخمیراولپنڈی: (ویب ڈیسک) بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث دو بچے اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمیبھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےجندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 بچے اور دو خواتین زخمیراولپنڈی: (ویب ڈیسک) بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث دو بچے اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، 4 شہری شدید زخمی | Abb Takk News
مزید پڑھ »