تمام خاندانوں کو2 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا، ثانیہ نشتر تفصیلات جانئے: DailyJang
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے تمام خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جائے گا، تمام خاندانوں کو2 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا، جب کہ ان گھرانوں کی خواتین کو احساس ایمرجنسی کیش میں سے 12 ہزار روپے بھی دئیے جائیں گے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کے مکینوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج دینے پر مشکور ہوں، حکومت پاکستان نے پہلی بار کسی علاقے کے سارے خاندانوں کے لیے غیر مشروط پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پر 219 دیہاتوں میں بسنے والے تمام ایک لاکھ 38 ہزار 285 خاندانوں کو احساس کیش میں شامل کیا گیا ہے۔ بغیر کسی تخصیص کے وفاقی کابینہ نے تمام پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے 3 ارب روپےمختص کر رکھے ہیں۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والی خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ ہے ان کو احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگی فوراً شروع کر دی جائے گی، کارڈ نہ رکھنے والی خواتین کے لیے لائن آف کنٹرول کے اردگرد علاقوں میں 17 احساس سینٹرز بنائے جائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی - ایکسپریس اردوبھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کیریلہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمیبھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون شدید زخمی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبیاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی قابض فورسز کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔
مزید پڑھ »
ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
'ایل اوسی پر مشکل زندگی گزارنےوالوں کی مدد پرفخرہے' - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »