متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر رضامند کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر رضامند کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان متحرک ہوگئی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق پر مشتمل ایم کیو ایم کے وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی، وفد میں شامل تھے۔ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے بعد بھی مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے، ایم کیو ایم نے مولانا کے مطالبات کو جائز
قرار دے دیا۔ ایم کیوایم کے ارکان سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا مدارس کے معاملے کو ایوان صدر نے الجھایا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس ایکٹ پر نوٹیفکیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایم کیو ایم ہمارا مطالبہ حکومت تک پہنچا دے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور حکومت کے مذاکرات پر اپنا کردار بھی واضح کیا۔ دوران گفتگو صحافی نے مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ کیا آپ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اپنا کردار ادا کریں گے؟ جس پر مولانا نے جواب دیا کہ جو بات مجھ تک نہیں پہنچی اس پر فی الحال تبصرہ نہیں کرسکتا ہوں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مولانا کے پاس بہت دلیلیں ہیں، ان کا پیغام آگے پہنچائیں گے
ایم کیو ایم مولانا فضل الرحمان مدارس رجسٹریشن ایکٹ مذاکرات پاکستان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایم کیو ایم نے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی تائید کیمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مدارس بل رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کی تائید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔مدارس بل کے طے شدہ معاملات میں تبدیلی ہوئی تو پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا، فضل الرحمٰن بعد ازاں خالد مقبول صدیقی اور مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
مزید پڑھ »
حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کا مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کا مشروط ساتھ دینے کا اعلانمدارس بل منظور ہوچکا، مولانا فضل الرحمان کی بات میں دلیل ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مدارس رجسٹریشن بل کے بارے ملاقات کیپی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ کر مدارس بل کے بعض مسائل پر اہم بحث کی۔ بلاول نے میڈیا سے یقین دہانی کی کہ صدر مدارس بل کی منظوری کے لیے دستخط کر دیں گے۔
مزید پڑھ »
بلاول سے ملاقات، فضل الرحمان کا مدارس رجسٹریشن بل پرصدر کے دستخط نہ ہونے پرتشویش کا اظہارمدارس رجسٹریشن بل پردونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدرکے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ فضل الرحمان
مزید پڑھ »
نہیں پتا کہ مولانا کس بات کے مخالف ہیں؟ مسئلہ سمجھ آئے تو ہی حل ہوگا: وزیر مذہبی امورمولانا صاحب کو اعتماد میں لے کر دینی مدارس رجسٹریشن بل پاس ہونا چاہیے لیکن کسی کو نہیں پتا کہ مولانا فضل الرحمان کس بات کی مخالفت کررہے ہیں؟ سالک چوہدری
مزید پڑھ »
مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰبل پر 10 دن تک دستخط نہیں ہوتے تو کیا وہ خودبخود ایکٹ نہیں بن جاتا؟ مولانا فضل الرحمان
مزید پڑھ »