اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ آج کا بھارت آر ایس ایس اور بی جے پی کے انتہا پسندی پر مبنی نظریے اور ہندوؤں کی بالا دستی قائم کرنے کے عزائم کے زہریلے مجموعے کے زیرِ اثر ہے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کے کام کے آغاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کی مہلک عالمی وبا سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ ہندو توا ایجنڈے کو بے رحمی سے آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایودھیا میں گزشتہ روز تاریخی بابری مسجد کے مقام پر ایک مندر کے تعمیراتی کام کا آغاز اس سمت میں ایک اور قدم ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت اس اقدام کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کی جگہ مندر کا قیام بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متنازع فیصلے کا تسلسل ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کے جھوٹے سیکولرازم کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ فیصلے نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ بھارت اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایک اور بیان میں اس ماہ کی بیس تاریخ کو اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کے ورچوئل اجلاس سے متعلق ذرائع کی غلط اور من گھڑت اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بے بنیاد اطلاعات سب سے پہلے بھارتی ذرائع ابلاغ نے دیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اجلاس کے دوران بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے کی حامل بی جے پی کی حکومت کے تحت اسلام مخالف پروپیگنڈے اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پُرتشدد واقعات کو جو خطر ناک حد تک بڑھ گئے ہیں اُجاگر کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکلوروکوئین کے کلینکل ٹرائل کی عارضی معطلی کا فیصلہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا کے مریضوں پر ہائیڈروکلوروکوئین کے کلینکل ٹرائل کو عارضی معطل کرنے
مزید پڑھ »
ایئربس کے ماہرین کا تحقیقات کے لیے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، اموات کی تعداد 2ہزار کے قریب پہنچ گئیپاکستان میں کورونا کے وار جاری، اموات کی تعداد 2ہزار کے قریب پہنچ گئی، کیسزکی تعداد57ہزار سے تجاوز مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »
امریکی دواساز ادارے مرک اینڈکو کا کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین تیار کرنے کا اعلانامریکی دواساز ادارے مرک اینڈکو کا کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین تیار کرنے کا اعلان US PharmaceuticalCompany Merck CoronaVirus Vaccine Developed Treatment
مزید پڑھ »
پاکستان میں سیاحت پر پابندی ہزاروں خاندانوں کے لیے تباہی کا پیغامکورونا وائرس نے دیگر شعبوں کی طرح پاکستان میں سیاحت کی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سنہ 2020 پاکستان میں سیاحت کا سال ہو گا مگر کورونا کے باعث اس شعبے سے منسلک افراد کے ہاں اب نوبت فاقوں تک آ گئی ہے۔
مزید پڑھ »