پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک بال ملے یا پچاس اوور صورتحال کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ DailyJang
کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹر افتخار احمد نے کہا کہ غلطی کرکے وکٹیں گنوائیں ورنہ میچ جیت سکتے تھے۔
افتخار احمد نے کہا کہ اُوپر کے پلیئرز جلد آؤٹ ہوجائیں تو بعد میں مشکل ہوجاتی ہے، حارث بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگیا ورنہ آخر تک لے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ بال میں دس یا بارہ کا اوسط آخری اوورز میں مشکل نہیں ہوتا ہے، ایک طرف کی ہوا چل رہی تھی اگر آخر تک جاتے تو آرام سے جیت جاتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لسٹ اے میں میرا ریکارڈ دنیا کے بہترین پلیئرز کے ساتھ آتا ہے۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ: