اے این پی رہنما میاں افتخار کورونا کا شکار، بھائی جاں بحق مکمل تفصیل جانیے:DunyaUpdates RoznamaDunya
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے، میاں سریر حسین 2 دن سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے۔کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کورونا وائرس کا شکار ہو گئے اور ان کے بھائی میاں محمد سریر حسین کی موت بھی کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔
زاہد خان نے کہا میاں افتخار حسین نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور اس وقت وہ قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے بھائی کے جنازے میں شرکت بھی کی لیکن وہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں جلد سے جلد لے واپس لے جایا گیا۔ اس وقت وہ کسی سے بھی نہیں مل سکتے اور ان کا علاج جاری ہے، میاں افتخار حسین کی طبیعت قدرے بہتر ہے لیکن مکمل صحت یابی تک وہ قرنطینہ میں رہیں گے۔
ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یارولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انکی خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں نے میاں افتخار حسین سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت بھی کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا، این ڈی ایم اے کی صوبوں کو پانچویں کھیپ کی ترسیل جاریترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کورونا وائرس کے لئے صوبوں کو سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل جاری کردی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
2023کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی: ایم این اے ...'2023'کے الیکشن میں تحریک انصاف سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی: ایم این اے مالھی
مزید پڑھ »
پی آئی اے کا سال 2019 میں خسارہ 56 ارب روپے ریکارڈ
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی اونچی اڑانپی آئی اے کی اونچی اڑان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »