اے کے ہنگل: شعلے فلم کے ’رحیم چاچا‘ جنھوں نے کراچی میں درزیوں کی ہڑتال کروائی

پاکستان خبریں خبریں

اے کے ہنگل: شعلے فلم کے ’رحیم چاچا‘ جنھوں نے کراچی میں درزیوں کی ہڑتال کروائی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 156 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 66%
  • Publisher: 59%

کراچی میں سنہ 1946 کو درزیوں کی پہلی ہڑتال ہوئی جس کی قیادت درزی یونین کے سربراہ اے کے ہنگل کر رہے تھے جو بعد میں بالی وڈ کے مشہور اداکار بنے۔

ایک صبح جب اوتار کرشن ایلفنسٹن سٹریٹ پر واقع ٹیلرنگ ورکشاپ پر صبح پہنچے تو وہاں کے مالک نے انھیں ایک لفافہ تھما دیا جس میں تحریر تھا کہ ہمیں آپ کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں۔۔ ان سمیت دیگر ملازمین کو بھی ایسے ہی لفافے دیے گئے تھے۔

اے کے ہنگل کے مطابق ان کے دادا پشاور کے پہلے مجسٹریٹ تھے جبکہ ان کے دادا کے کزن جسٹس شنبھو ناتھ پنڈت بنگال ہائی کورٹ کے پہلے انڈین جج رہے۔ ان دونوں شخصیات کی جدوجہد نے اے کے ہنگل کی شخصیت کو بچپن میں متاثر کیا اور وہ تحریک آزادی سے منسلک ہو گئے تھے۔ اے کے ہنگل لکھتے ہیں کہ ’انھیں یاد ہے کہ 23 مارچ 1931 کا دن جب شاہی باغ میں بھگت سنگھ کی پھانسی کے خلاف تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس سے اس وقت کے کانگریسی رہنما عبدالرب نشتر نے خطاب کیا تھا، اس موقع پر ایک پشتو شاعر نے شاعری سنائی تھی جسے سن کر سارا مجمع رو رہا تھا۔۔۔ اس کی آخری سطر تھی ’سردار بھگت سنگت سردار بھگت سنگھ۔‘پشاور کے قصہ خوانی بازار سے اگر آپ کا کبھی گذر ہوا ہو تو وہاں ایک یادگار موجود ہے جس کے ساتھ اب دعائیہ ہاتھ بھی تعمیر کیے گئے ہیں، اس جگہ کا ایک خونی پس منظر ہے۔ہنگل لکھتے...

اے کے ہنگل کہتے ہیں کہ ’انھوں نے دیکھا کہ ٹرک میں انڈین سپاہی سوار تھے، مظاہرین میں کوئی بھگدڑ نہیں مچی۔۔ کسی میں موت کا ڈر نہیں تھا۔ انڈین فوجیوں نے اپنے ہم وطنوں پر گولی چلانے سے انکار کر دیا‘ ہنگل لکھتے ہیں کہ یہ ایک بڑی رقم تھی۔ انھوں نے مدد کے لیے والد کو چٹھی لکھی لیکن انھوں نے انکار کردیا۔ انھوں نے دوسری چٹھی لکھی تو والد نے اس تنبیہ کے ساتھ رقم بھجوائی کہ ’اگر پیسے واپس نہ کیے تو خاندان کی صورت بھی نہ دیکھنا۔‘

اے کے ہنگل لکھتے ہیں کہ انھوں نے استاد خدا بخش سے موسیقی سیکھنا شروع کی، اس کے بعد مہاراج واشنداس سے طبلہ بجانا سیکھا اور وہ میوزک اور ڈرامہ کلب شری سنگیت پریا منڈل کے رکن بن گئے۔ انھوں نے پہلا ڈرامہ اردو میں کیا اس کا نام تھا ’ظالم کنس۔‘ کراچی میں بھی ہنگل کی قسمت کا تارا نہیں چمک سکا اور بالاخر انھیں یہ دکان بند کرنا پڑی، ایک دن ایک دوست نے انھیں بتایا کہ شہر میں ایک بڑی کمپنی ایسر داس اینڈ سنز کے پاس ایک کٹر کی آسامی ہے۔

حشو کیولرانی جو لندن میں زیر تعلیم تھے، مارکس وادی فلسفے سے متاثر ہو کر کراچی لوٹ آئے۔ ’حشو کیولرانی نہ بھولنے والی شخصیت‘ کے مصنف مدد علی سندھی لکھتے ہیں کہ انھیں جی ایم سید اپنا استاد سمجھتے تھے۔ اے کے ہنگل لکھتے ہیں کہ پہلا قدم یونین بنانا تھا۔ انھوں نے اپنے ساتھی ورکرز سے بات کی اور اس کے بعد دوسری دکانوں کے ورکرز کو بھی ساتھ ملایا۔

اے کے ہنگل اور ان کے ساتھیوں کو ضمانت پر رہائی ملی اور وہ کمیونسٹ پارٹی کے کل وقتی کارکن بن گئے لیکن اب انھیں کوئی ملازمت پر رکھنے کے لیے تیار نہیں تھا۔کراچی میں اسی عرصے میں نیوی نے بغاوت کر دی، کمیونسٹ پارٹی نے ان کی حمایت میں ہڑتال کی کال دی۔ اے کے ہنگل لکھتے ہیں ’ان کا چھوٹا سیاسی گروپ تھا لیکن یہ ہڑتال کامیاب رہی۔‘

اے کے ہنگل لکھتے ہیں کہ کمیونسٹ پارٹی نے شہر میں امن کے لیے ریلی نکالی، لوگوں سے اپیل کی کہ پرامن رہیں، لوٹا ہوا مال و اسباب واپس کریں اور انھیں اس میں کچھ کامیابی بھی ہوئی۔ گرفتار ہونے والوں میں اے کے ہنگل کے علاوہ سوبھو گیانچندانی، کیرت بھا بانی، گلاب بھگوانی، پوہو مل اور عینشی ودیارتی شامل تھے۔سوبھو گیانچندانی لکھتے ہیں کہ ’جیل میں اے کے ہنگل کو درزی خانے کا سربراہ بنایا گیا۔ وہ سپریٹنڈنٹ اور جیلر کے اعلیٰ کپڑے بناتے تھے جس سے کچھ نرمی ہوئی اور یوں اے کے ہنگل ٹیلر ماسٹر کی بیوی ہمارے پیغامات پارٹی تک پہنچاتی تھیں۔‘

ہنگل لکھتے ہیں کہ ’انھوں نے ٹائمز آف انڈیا میں پڑھا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے میں ان کی رضامندی لازمی تھی۔ جیل میں کچھ راشٹریا شیو سنہا کے جوان بھی تھے جنھیں یہ حیرت تھی کہ وہ یہ فیصلہ قبول کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ دراصل ہم ٹریڈ یونین میں تھے عدالت میں مقدمات زیر سماعت تھے۔‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلاک بسٹر فلم 'شعلے' کا ریمیک بنانا چاہتا ہوں، سلمان خانبلاک بسٹر فلم 'شعلے' کا ریمیک بنانا چاہتا ہوں، سلمان خاناداکار نے 'شعلے' میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی بتا دیا
مزید پڑھ »

ہیما مالنی نے فلم باغبان میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟ہیما مالنی نے فلم باغبان میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا؟فلم کی سالگرہ کے موقع پر ہیما مالنی نے والدین کے کردار کو پیش کرنے کے بارے میں گفتگو کی: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »

مریم کا ڈاکوؤں کے حملے میں شہید اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم، گھر اور نوکریاں دینے کا اعلانمریم کا ڈاکوؤں کے حملے میں شہید اہلکاروں کے بچوں کو مفت تعلیم، گھر اور نوکریاں دینے کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب نے رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، حوصلہ بڑھایا اور اہلخانہ کو بھی دلاسا دیا
مزید پڑھ »

ہیما رپورٹ: انڈیا کی ملیالم فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا تنازع کیا ہے؟ہیما رپورٹ: انڈیا کی ملیالم فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا تنازع کیا ہے؟233 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کیرالہ کی ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ رویے اور ان کے جنسی استحصال کی تفصیلات موجود ہیں
مزید پڑھ »

خدا کی قسم! سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا، ریشمخدا کی قسم! سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا، ریشمسید نور نے فلم کے سیٹ پر میری توہین کی، اداکارہ
مزید پڑھ »

گوشت میں پائی جانے والی آئرن کی قسم ذیابیطس سے منسلکگوشت میں پائی جانے والی آئرن کی قسم ذیابیطس سے منسلکماہرین نے شرکاء کے خون میں موجود مختلف اقسام کے آئرن کی مقدار کا جائزہ لیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-18 20:21:14