سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک ہزار 90 درخواستوں کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے ۔پیر کو چیف جسٹس آف
پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے مہلت مانگی جسے چیف جسٹس نے مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں تیاری کرنے کی تنبیہ کی۔اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں، وہ خود دلائل دینا چاہتے ہیں، عدالت کچھ مہلت دے دے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ خود لکھ کرکہہ دیں کہ عامر رحمان نا اہل ہے دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے، ہم تو عامر رحمان کو نااہل کہنے...
گستاخی نہیں کرسکتے، میں تو سمجھتا ہوں عامر رحمان قابل وکیل ہیں اور کیس میں خود دلائل دے سکتے ہیں، اتنے سارے وکلا موجود ہیں، کیس کو ساڑھے 11 بجے وقفے کے بعد سنیں گے۔وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پرچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر ہے، 16 اکتوبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے اور اس روز ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی جائے گی، تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف ایک ہزار 90درخواستوں کی سماعت آج ہو گیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف ایک ہزار 90درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ کیخلاف ورام اَپ میچ میں شکست؛ رضوان نے ’جواز‘ پیش کردیاکیویز کے خلاف میچ میں ناقص فیلڈنگ کا بھی اعتراف کرلیا
مزید پڑھ »
روپیہ تگڑا اور سونا سستاپاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئےاٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ان اقدامات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن
مزید پڑھ »
مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کے پالیسی سے گریز کا فیصلہلندن میں لیگی قیادت کی میٹنگز میں مستقبل کے پارٹی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے
مزید پڑھ »
سونے کی قیمت میں کمی ہو گئینیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔پاکستان میں
مزید پڑھ »