Beyond the Breaking News

بجٹ 2026-27: حکومت کا معاشی بحران سے نمٹنے کا منصوبہ کیا ہے؟

اقتصاد News

بجٹ 2026-27: حکومت کا معاشی بحران سے نمٹنے کا منصوبہ کیا ہے؟
بجٹ 2026-27معاشی بحرانملک کی معیشت

وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2026-27 پیش کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن ملک کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور معاشی ترقی، ملازمتوں اور خوشحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آن مائی راڈار میں سینئر تجزیہ نگار و میزبان کامران خان نے بیان کیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ معیشت مستحکم رہے اور ملک دوبارہ مالی بحران میں نہ جائے، لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

دنیا کی تمام فصلیں تباہ ہوجائیں تو لوگ کیا کھائیں گے؟

اسلام آباد : وفاقی حکومت آئندہ ہفتے نیا بجٹ 2026-27 پیش کرنے جا رہی ہے، لیکن ملکی معیشت اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے بجٹ میں معاشی ترقی، ملازمتوں اور خوشحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آن مائی راڈار میں سینئر تجزیہ نگار و میزبان کامران خان نے آنے والے مالی سا ل کے بجٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش کیے جانے والے بجٹ میں ایک طرف حکومت چاہتی ہے کہ معیشت مستحکم رہے اور ملک دوبارہ مالی بحران میں نہ جائے جبکہ دوسری جانب زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کامران خان کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں معیشت کو سنبھالنے کی کوشش تو کی گئی، لیکن اس دوران ترقی کی رفتار بہت سست ہوگئی۔ ملک میں سرمایہ کاری کم ہوئی، کاروبار متاثر ہوئے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی کم ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 10 سال پہلے پاکستان پر قرضہ 19 کھرب روپے تھا، جو اب بڑھ کر تقریباً 80 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ حکومت کی کمائی کا تقریباً 60 فیصد حصہ صرف قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے حکومت کے پاس ترقیاتی منصوبوں، سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی منصوبوں کے لیے فنڈ کم بچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کئی برسوں سے تقریباً ایک ہی سطح پر کھڑا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی اعتراف کیا ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے باعث وفاقی ترقیاتی پروگرام گزشتہ آٹھ برسوں سے تقریباً ایک کھرب روپے کے قریب منجمد ہے، جبکہ اسی عرصے میں صوبائی ترقیاتی بجٹ تین گنا تک بڑھ چکے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں، حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر کاروباری ادارے اپنی نئی سرمایہ کاری روک رہے ہیں جبکہ رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹیکس نظام بھی کمزور ہے، اگرچہ ٹیکس وصولیاں بڑھی ہیں لیکن اب بھی بہت کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں زیادہ تر بوجھ تنخواہ دار طبقے اور رجسٹرڈ کاروبار پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ معیشت کا بڑا حصہ اب بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ حکومت کے لیے بڑا امتحان ہوگا، عوام امید کر رہے ہیں کہ حکومت ایسا بجٹ پیش کرے جو صرف نئے ٹیکس لگانے کے بجائے روزگار، سرمایہ کاری اور معیشت کی بہتری پر توجہ دے۔12 سالہ لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے والا چائلڈ پروٹیکشن افسر گرفتار’بی آئی ایس پی میں بے پناہ کرپشن ہے، یہ لوگوں کو بھکاری بنانے والی بات ہے‘

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

arynewsud /  🏆 5. in PK

بجٹ 2026-27 معاشی بحران ملک کی معیشت حکومت کا منصوبہ مہنگائی بے روزگاری کاروباری مشکلات

 

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

Govt likely to allocate Rs754 billion for development projects in budget 2026-27Govt likely to allocate Rs754 billion for development projects in budget 2026-27Pakistan is set to allocate Rs754bn for development in 2026-27, with major shares for NHA, power, water, provinces, while PM seeks Rs200bn PSDP increase amid fiscal constraints
Read more »

Pakistan targets 4% growth in Budget 2026-27Pakistan targets 4% growth in Budget 2026-27Pakistan sets a 4% growth target and approves a Rs4.715 trillion development outlay for the 2026-27 fiscal year.
Read more »

فدرل حکومت نے بجٹ کے شیڈول میں تبدیلی کیفدرل حکومت نے بجٹ کے شیڈول میں تبدیلی کیفدرل حکومت نے 2026-27 کے بجٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے، جو اب 8 یا 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔
Read more »

Education sector gets Rs77bn development budgetEducation sector gets Rs77bn development budgetBudget 2026-27 allocates Rs77bn for education, but only five new HEC and ministry projects make it to PSDP.
Read more »

بندر نے وکیل سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، ویڈیو وائرل اسلام آبادبندر نے وکیل سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، ویڈیو وائرل اسلام آبادوفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ 2026-27 کی تیاری میں تاحال حتمی فیصلوں تک نہیں پہنچ سکی، جبکہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
Read more »

پاکستان میں موسمی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے نئے منصوبے نہیںپاکستان میں موسمی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے نئے منصوبے نہیںپاکستان میں موسمی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے 2026-27 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں کوئی نئی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔
Read more »



Render Time: 2026-06-11 18:17:18