لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایزی جیٹ کی ترکی سے برطانیہ جانے والی پرواز کو تین مسافروں میں خوفناک جھگڑے کے باعث اٹلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ پروازترکی کے شہر دیلامن سے لیور پول جا
رہی تھی کہ راستے میں شراب کے نشے میں دھت ایک خاتون نے ایک مرد مسافر کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور اپنا بیگ اس کے سر پر دے مارا۔
خاتون کی اس حرکت پر جب مرد مسافر کی طرف سے سخت ردعمل آیا تو خاتون کا ایک ساتھی مسافر بھی جھگڑے میں کود پڑا اور دونوں مسافر گتھم گتھا ہو گئے۔ پرواز کے عملے نے صورتحال کو قابو کرنے کی بہتیری کوشش کی تاہم ناکامی پر پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی طور پر اٹلی کے شہر وینس اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق وینس میں لینڈنگ سے قبل ہی عملے کی طرف سے پولیس کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ جہاز کے لینڈ ہوتے ہی اطالوی پولیس آفیسرزطیارے میں آئے اور تینوں مسافروں کو گرفتار کرکے لے گئے۔ ایزی جیٹ ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لڑائی کرنے والے مسافروں کو پولیس کے حوالے کرنے کے بعد پرواز کچھ تاخیر سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔انتہائی پڑھی لکھی ڈاکٹر خاتون جو فقیرنی بننے پر مجبور ہو...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شراب کے نشے میں دھت امریکی خاتون کی جرمن سیاحوں سے بدتمیزی، اپنے ملک سے نکل ...نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شراب کے نشے میں دھت مقامی خاتون نے جرمن سیاحوں کو کھری کھری سنا ڈالیں اور اپنے ملک سے نکل جانے کو کہہ دیا۔ میل آن لائن کے مطابق جرمن سیاحوں کے ساتھ یہ واقعہ ایک ٹرین میں سفر کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔خاتون سیاحوں سے انتہائی غصے سے پوچھتی ہے کہ ’کیا تم جرمن ہو؟‘ ان کے ہاں میںجواب دینے پر وہ انہیں مغلظات سے نوازنے لگتی ہے اور کہتی ہے کہ ہمیں غیرملکیوں کو اپنے ملک میں آنے ہی نہیں دینا چاہیے۔ تم ہمارے ملک سے نکل کیوں نہیں جاتے۔رپورٹ کے مطابق اس دوران خاتون کا ایک ساتھی اسے مسلسل روکنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ خاتون سیاحوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش بھی کرتی ہے تاہم اس کا ساتھی اسے پکڑ کر پیچھے کھینچ لیتا ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی اور فلسطینی خواتین کا مشترکہ امن مارچ
مزید پڑھ »
طیارے میں سوتی ہوئی خاتون مسافر سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر شہری کو جیل کی سزاہوائی جہاز میں سوتی ہوئی خاتون مسافر کو چھیڑنے والے ایک امریکی کو جمعرات کو تقریباً دو سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔50 سالہ محمد جواد انصاری نے فروری 2020 میں کلیولینڈ سے لاس اینجلس جانے والی فلائٹ کی درمیانی نشست پر سوتی ہوئی ایک خاتون کی اندرونی ران پر ہاتھ رکھا تھا۔حکام نے بتایا کہ متأثرہ خاتون جس نے لباس پہنا ہوا تھا، جاگ گئی اور اپنی سیٹ چھوڑ کر کیبن کریو کو حملے کے بارے میں بتانے سے پہلے اس نے انصاری کا ہاتھ دور ہٹا دیا۔محکمۂ انصاف نے کہا کہ انصاری جس نے بدسلوکی پر مبنی جنسی ربط کے الزام سے انکار کیا تھا، مئی میں چار روزہ مقدمے کی سماعت کے بعد قصوروار پایا گیا۔وکیلِ استغاثہ نے لاس اینجلس کی ایک عدالت کو بتایا کہ انصاری کی 'چھیڑ چھاڑ سے (متأثرہ خاتون) حیران اور خوفزدہ رہ گئی اور گواہان نے گواہی دی کہ وہ پرواز میں باقی وقت سسکیاں لیتی رہی۔اب متأثرہ خاتون دورانِ سفر پروازوں میں 'سونے کی جدوجہد کرتی رہتی ہے کیونکہ اسے مسلسل یہ فکر ستاتی رہتی ہے کہ 'اگر کسی نے مجھے چھوا تو کیا ہوگا؟''امریکی ضلعی جج فرنینڈو اینلے روچا نے انصاری کو 21 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا اور 40,000 ڈالر سے زائد جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہوگا: نگران وزیراطلاعات
مزید پڑھ »
جدہ سے ملتان پہنچنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیاملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
مزید پڑھ »
جدہ سے ملتان آنے والا مسافر طیارہ گراؤنڈ کیوں کرنا پڑا؟ملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
مزید پڑھ »
جدہ سے ملتان آنے والا مسافر طیارہ گراؤنڈ کیوں کرنا پڑا؟ملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
مزید پڑھ »
جدہ سے ملتان آنے والا مسافر طیارہ گراؤنڈ کیوں کرنا پڑا؟ملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
مزید پڑھ »