بلاول کو وزیراعظم بننے سے پہلے کراچی کو حق دینا ہوگا، مصطفیٰ کمال expressnews
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم بنانا ہے تو اہل کراچی کو پہلے ان کا حق دینا ہوگا۔
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانیے کو ختم کر کے بات ختم ہو جائے گی تو یہ نہیں ہوسکتا، لوگ عمران خان کے جھوٹ کا پتا چلنے کے باوجود ان کے ساتھ کیوں کھڑے رہے، وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی سے ایم کیو ایم میں آنا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے، مردم شماری کی وجہ سے حکومت میں موجود لوگوں سے ملاقاتیں کی اور ہماری کوشش کی وجہ سے گنتی میں بہتری آرہی...
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے فور کے پروجیکٹ کے 25 ارب کے بجائے 200 ارب پر لاگت پہنچ گئی ہےاس تقریب میں یہ بھی بتا دیا کہ کے فور کا پانی کراچی والوں کو نہیں ملے گااگر وفاق سندھ کو کے فور پانی دے گا تو ہی کراچی کو پانی مل سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے، کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے، پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70ملین گیلن پانی ملتا ہے، اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے حق دو، مصطفیٰ کمالمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیرِ اعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے ان کا حق دو۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم شہباز شریف آج کے 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گےکراچی : وزیراعظم شہباز شریف آج کے فور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبے سے کراچی کو پہلے مرحلے میں روزانہ 260 ملین گیلن پانی ملے گا۔
مزید پڑھ »
کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے: مصطفیٰ کمالشہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی، رات کو بجلی نہیں صبح گیس نہیں، لیاقت آباد والے پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں، مصطفیٰ کمال
مزید پڑھ »
وزیراعظم صاحب، ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں: بلاولپانی ہر شہری کا مطالبہ ہے، کراچی کو بھی شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے، کراچی پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے: بلاول
مزید پڑھ »
کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے: مصطفیٰ کمالکراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اگر بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی والوں کو پہلے ان کا حق دو، کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے K4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا - ایکسپریس اردوK-IV منصوبے سے کراچی کو پہلے مرحلے میں روزانہ 260 ملین گیلن پانی کی سپلائی میسر ہوگی۔
مزید پڑھ »