لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کو بروقت انتخابات کروانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مدت ختم ہونے کے بعد بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے، درخواست گزاردرخواست لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن ، صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی مدت رواں ماہ مارچ میں مکمل ہو جائے گی اور قانون کے مطابق حکومت 120 دن کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کی پابند ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مدت ختم ہونے کے بعد بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو بروقت انتخابات کروانے کے احکامات جاری کرے اور صوبائی حکومت کو ہدایات دی جائیں کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت صوبے میں بروقت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے لیے فریقین کو مناسب احکامات جاری کرے۔Mar 11, 2026 12:44 PMکراچی میں دکان سے برآمد ہونے والے ’شیطانی‘ مجسمے کا معمہ حللاہور: تیز رفتاری کے باعث کار حادثہ، لڑکی جاں بحقخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
مدت ختم ہونے کے بعد بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے، درخواست گزاردرخواست لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن، صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی مدت رواں ماہ مارچ میں مکمل ہو جائے گی اور قانون کے مطابق حکومت 120 دن کے اندر نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کی پابند ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مدت ختم ہونے کے بعد بر وقت انتخابات نہ ہوئے تو صوبے میں آئینی خلا پیدا ہو سکتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو بروقت انتخابات کروانے کے احکامات جاری کرے اور صوبائی حکومت کو ہدایات دی جائیں کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت صوبے میں بروقت بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے لیے فریقین کو مناسب احکامات جاری کرے۔Mar 11, 2026 12:44 PMکراچی میں دکان سے برآمد ہونے والے ’شیطانی‘ مجسمے کا معمہ حللاہور: تیز رفتاری کے باعث کار حادثہ، لڑکی جاں بحقخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
بلدیاتی انتخابات آئینی بحران خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن صوبائی حکومت




