بلوچستان: مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب صورتحال

پاکستان خبریں خبریں

بلوچستان: مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب صورتحال
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

بلوچستان: مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی صورتحال

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حب میں سیلابی ریلے میں پھنسے 2 افراد، خضدار کے تفریحی مقام مولا چٹوک میں سیلابی ریلے میں پھنسے 7 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے پسنی کے بدوک کے قریب پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

گوادر کا لسبیلہ اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع کئی گاڑیا ں پھنس گئیں۔ ڈیرہ بگٹی میں مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے میں سانپ نے ایک شخص کو کاٹ لیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سیلابی ریلے میں لوگوں کا سامان اور کھانے پینے کی اشیاء بہہ کر تباہ ہوگئی۔

بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے ماہی گیروں کی گہرے سمندر، برساتی نالوں، سیاحتی مقامات اور نالوں کے قریب شہریوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ موسمیات نے موجودہ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔ بارشیں قلات،خضدار،لسبیلہ،آواران،پنجگور، کیچ اورگوادر میں ہونے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے لئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عید کے بعد پنجاب میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہعید کے بعد پنجاب میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہعید کے بعد پنجاب میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ويڈيو لنک: GeoNews
مزید پڑھ »

4 روز میں دنیا کے 7 ممالک میں آتشزدگی کے واقعات - World - Dawn News
مزید پڑھ »

پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں ٹڈی دل موجود نہیں، این ایل سی سیپنجاب، بلوچستان اور کے پی میں ٹڈی دل موجود نہیں، این ایل سی سیاجلاس کے اعلامیے میں این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ ننگرپارکر میں اگست کے وسط تک ٹڈی دل میں اضافہ کا امکان ہے،جبکہ اس وقت ٹڈی دل صرف تھر پارکر اور کراچی میں موجود ہے۔
مزید پڑھ »

سندھ کے کئی شہر شدید بارشوں کی لپیٹ میں | Abb Takk Newsسندھ کے کئی شہر شدید بارشوں کی لپیٹ میں | Abb Takk News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 19:10:36