SamaaBlogs بلوچستان کے اندر پچھلے چند دنوں میں دہشت گردی کے متعدد ناخوشگوار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ چند دوسرے بلوچ سیاسی حلقوں کی جانب سے مبینہ جبری گمشدگیوں کے بارے میں احتجاج اور تشویش کا اظہار ہو رہا ہے تحریر: جلال نورزئی SamaaTV
Posted: May 28, 2020 | Last Updated: 51 mins ago
بلوچستان کے اندر پچھلے چند دنوں میں تخریب و دہشت گردی کے متعدد ناخوشگوار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور چند دوسرے بلوچ سیاسی حلقوں کی جانب سے مبینہ جبری گمشدگیوں کے بارے میں احتجاج اور تشویش کا اظہار ہو رہا ہے۔ 20مئی 2020ء کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس متحدہ حزب اختلاف کی بار بار کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا تھا۔ حزب اختلاف کرونا وباء اور اس تناظر میں حکومتی اقدامات اور عوام کو صحت کی سہولیات دینے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے و دیگر مستحق افراد کو...
ذکر ہوا کہ پچھلے دنوں سنگین واقعات رونما ہوچکے ہیں جن کی مختصر تفصیل یوں ہے۔ 08مئی 2020کو بلوچستان کےضلع کیچ میں بلیدہ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ،چھ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پاک ایران سرحد پر معمول کی گشت پر تھی۔ اس واقعہ میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم جاں بحق ہو گئے۔ ایک سپاہی شدید زخمی بھی ہوا۔ 19مئی 2020ء کو ضلع کچھی میں...
مئی 2020ء کے پہلے ہفتے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ضلع قلات اور خاران کے مابین واقع شور پارود کے مقام پر جھڑپ میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دو افراد شہداد بلوچ اور احسان بلوچ مارے گئے۔ بی ایل اے اپنے لوگوں کے مرنے کی تصدیق بھی کر چکی ہے۔ان میں شہداد بلوچ تربت کا رہائشی تھا۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ایم اے کیا تھا اور یونیورسٹی کے شعبہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری کے لئے ایڈ مشن بھی لے رکھا تھا۔ شہداد بلوچ مارچ 2015ء میں ایک...
بلوچستان اسمبلی کے اس اجلاس میں بدامنی کی صورتحال پر بات ہونی چاہئے تھی۔یقینا سیاسی کارکنوں یاکسی کی جبری یا ماورائے عدالت گرفتاری و گمشدگیوں پر اعتراض و تشویش بجا ہےمگرساتھ فورسز پر حملوں کے پہلو پر بھی خفگی کا اظہار کرنا چاہئے۔ یقینا جب عسکریت پسندانہ عملیات نہ ہوں گی تو کوئی شخص ماورائے عدالت لاپتہ بھی نہیں ہو گا۔ غرض اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بڑے زور و شور سے کیا جاتا رہا مگر جب اجلاس ہوا تو اس میں حزب اختلاف کے محض تیرہ ارکان شامل تھے۔ اور حکومتی بینچوں میں سے بھی تیرہ ارکان شریک...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کیلئے ایک اور اعزاز
مزید پڑھ »
دورہ انگلینڈ: سرفراز احمد اور فواد عالم کو گرین سگنل
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ:ایک اور مسافر کی شناخت ہوگئی | Abb Takk News
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ: غیر ملکی ٹیم ملبے اور آلات کے نمونے لے گیکراچی میں پیش آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والی ایئر بس کمپنی کی غیر ملکی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ
مزید پڑھ »
پیلے دھبے والا اور وزن میں بھاری تربوز ہی میٹھا ہوگا
مزید پڑھ »