بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید

سیاسی خبریں

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید
دہشت گردیبلوچستانآپریشن
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 108 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 68%
  • Publisher: 53%

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 18 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ دہشت گردوں کی کوشش تھی کہ وہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلوچستان کے امن کو خراب کریں۔

دہشت گرد بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، آئی ایس پی آرقلات میں فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ مقابلہ کرتے ہوئے 18 جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے

پرامن ماحول کو خراب کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا، جس پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔ اس دوران مقامی آبادی کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران مادرِ وطن کے 18 بہادر سپوتوں نے جرأت و بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فورسز پرعزم ہیں کہ اس بزدلانہ کارروائی کے ذمے داروں، سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے سینہ سپر ہیں۔ ہمارے بہادر شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جامِ شہادت نوش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا ۔ انہوں نے شہدا کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کی خاطر سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستانی عوام ملک کا امن خراب کرنے والے عناصر کو مسترد کرتے ہیں۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے بلوچستان کا امن و امان خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ بلوچستان کے معصوم عوام کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کا پاک فوج کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

دہشت گردی بلوچستان آپریشن شہید سکیورٹی فورسز پاک فوج

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاکبلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھ »

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاکخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارجی ہلاکڈی آئی خان میں چار دہشت گرد اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا
مزید پڑھ »

بلوچستان میں دہشت گردوں کے 27 ٹھکانے تباہ، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید لڑائی میں ہلاکبلوچستان میں دہشت گردوں کے 27 ٹھکانے تباہ، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید لڑائی میں ہلاک12 جنوری 2025 کو بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
مزید پڑھ »

پاک فوج کے تین جوان شہید، 19 دہشت گرد ہلاکپاک فوج کے تین جوان شہید، 19 دہشت گرد ہلاکخیبر پختونخوا میں تین علیحدہ آپریشن میں تین فوجی شہید اور 19 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »

KP میں تین آپریشنز میں 30 دہشت گرد ہلاکKP میں تین آپریشنز میں 30 دہشت گرد ہلاکخیبر پختونخوا میں تین مختلف سرگرمیوں میں فوج نے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ لاکي ماروٹ میں ایک آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 6 زخمی ہو گئے۔ کاراک میں، 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ باغ، خیبر میں ایک تیسری سرگرمی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن میں اہم دہشت گرد Aziz ur Rehman Qari Ismail اور Kharji Mukhlis بھی شامل تھے۔
مزید پڑھ »

وزیراعظم نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاوزیراعظم نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاوزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر گہرے اعزاز کا اظہار کیا۔ ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 05:17:22