کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے جعلی ڈومیسائل کے ساتھ گھوسٹ ملازمین کیخلاف بھی کارروائی شروع کر دی۔ پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل سمیت سرکاری محکموں میں گھوسٹ ملازمین کا مسئلہ ہر دور میں منظر عام پر آیا، کئی کمیٹیاں بنیں اور رپورٹیں بھی سامنے آئیں مگر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا۔
گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ 30 ہزار سے زائد افراد نے بلوچستان کا جعلی ڈومیسائل بنا کر صوبائی کوٹے پر وفاقی محکموں میں ملازمتیں حاصل کر رکھی ہیں جس پر موجودہ حکومت نے کارروائی شروع کر دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پہلے مرحلے میں تعلیم اور صحت کے محکموں میں سرکاری ملازمین کے کوائف اکھٹے کرنے کی ہدایت دی ہے۔
فیصلے پر بلوچستان کے عوام خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف کاروائی کے ساتھ مستحق افراد کو ملازمتیں بھی دی جائیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے بلوچستان کےکوٹہ پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد متعدد افراد کے ڈومیسائل منسوخ بھی کیے جا چکے ہیں۔
جعلی ڈومیسائل اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کے بعد امید ہے کہ مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں میں صوبے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی شروعفلور ملز نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کی
مزید پڑھ »
آکسفورڈ ویکسین کے ٹرائلز جلد ہی انڈیا میں شروع کیے جائیں گےآکسفورڈ ویکسین کے ٹرائلز جلد ہی انڈیا میں شروع کیے جائیں گے UK OxfordUniversity India CoronaVirus Vaccine ClinicalTrials PositiveOutcome PMOIndia GOVUK
مزید پڑھ »
آنے والے پانچ سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں: وینا ملکلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں۔
مزید پڑھ »
آنے والے پانچ سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں: وینا ملکلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں۔
مزید پڑھ »