رواں سال ڈینگی کے 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، محکمہ صحت
بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 ستمبر تک بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے ساتھ 900 تک پہنچ گئی۔اسپتالوں میں رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے جبکہ شہریوں سے خود بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صاف پانی کو اپنی گھروں کے ارد گرد جمع نہ ہونے دیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
راولپنڈی میں مزید 42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیقراولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثرہ 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ
مزید پڑھ »
امریکا میں کتے کی فروخت پر تنازع ؛ فائرنگ میں 3 افراد ہلاکفائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 3 سالہ بچہ بھی شامل ہے
مزید پڑھ »
’بنگلہ دیش: ڈینگی سے 900 ہلاکتیں‘مزید پڑھیں:
مزید پڑھ »
’بنگلہ دیش: ڈینگی سے 900 ہلاکتیں‘مزید پڑھیں:
مزید پڑھ »
راولپنڈی:24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیقراولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1004 تک پہنچ
مزید پڑھ »
24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیقراولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1004 تک پہنچ
مزید پڑھ »