بنگلہ دیشی جامعات کو بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتری کے لیے پاکستانی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

تعلیم خبریں

بنگلہ دیشی جامعات کو بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتری کے لیے پاکستانی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
بنگلہ دیش، جامعات، بین الاقوامی درجہ بندی، پاکستان
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 107 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 49%
  • Publisher: 53%

بنگلہ دیش کی اعلیٰ تعلیم سے منسلک قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گی تاکہ بنگلہ دیشی جامعات کو بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتری کے لیے پاکستانی جامعات کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس دورے کا مقصد بنگلہ دیشی جامعات کو عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام دلانے کے لیے پاکستانی جامعات کے تجربات اور بہترین طریقوں سے فیصلہ سازی اور عمل درآمد میں مدد حاصل کرنا ہے۔

بنگلہ دیش کی اعلیٰ تعلیم سے منسلک قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گی یہ دورہ او آئی سی کے پاکستان میں موجود ادارے کامسٹیک کے تعاون سے کیا جائے گا جس کا مقصد بنگلہ دیشی جامعات کو یونیورسٹیز کی بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتر مقام دلانا ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستانی جامعات کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی پاکستان میں قائم سائنسی اور تکنیکی تعاون کی کمیٹی (کامسٹیک) اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی تعلیم ی اور تحقیقی تعاون کا اجلاس ڈھاکا

میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی میزبانی کراچی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اور او آئی سی کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کی جس کا مقصد تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں کامسٹیک اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اجلاس میں بنگلہ دیش کے اہم تعلیمی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم اے فائز، چیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف بنگلہ دیش (یو جی سی ) اور دو دیگر اعلی حکام شامل تھے جبکہ اجلاس میں ڈھاکا یونیورسٹی، بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (بی یو ای ٹی)، بنگلہ دیش اوپن یونیورسٹی، نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی (این ایس یو)، ڈافوڈل انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت اسلامک عربک یونیورسٹی کے وائس چانسلرز سمیت ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف بنگلہ دیش کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں تعاون کو مضبوط بنانا تھا اجلاس میں تعلیمی تبادلہ پروگرام، مشترکہ تحقیقی منصوبے، فیکلٹی تربیتی پروگرام اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبے شامل تھے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے چیئرمین نے ڈاکٹر اقبال چوہدری سے درخواست کی کہ وہ بین الاقوامی درجہ بندی میں بنگلہ دیشی جامعات کی بہتری کے لیے مدد فراہم کریں۔ ڈاکٹر چوہدری نے کامسٹیک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تجویز دی کہ کامسٹیک کے تعاون سے متعلقہ ماہرین کا ایک وفد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا اس دورے کے دوران یو جی سی کی جانب سے مختلف یونیورسٹیوں میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تعلیمی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے تجربات اور بہترین طریقے شیئر کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر اقبال نے چئیرمین یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ساتھ '3U1M' ماڈل بھی متعارف کرایا یہ ماڈل تین سال کی سخت تعلیمی تربیت اور مہارتوں کے فروغ پر مشتمل ہے جبکہ چوتھے سال میں طلبہ کو صنعتی اداروں میں کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تاکہ وہ حقیقی مسائل کو سمجھ کر ان کے عملی حل تلاش کریں۔ یہ ماڈل تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان خلا کو کم کرنے میں مدد دے گا اور طلبہ کو ایسی مہارتیں فراہم کرے گا جو جدید دور کی ملازمتوں کے لیے ضروری ہیں۔ ڈاکٹر چوہدری نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ تعلیمی قیادت کو کامسٹیک ہیڈکوارٹر اور پاکستان کی اعلیٰ جامعات کے دورے کی دعوت دی تاکہ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں پر کام کیا جا سکے اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کیے جا سکیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

بنگلہ دیش، جامعات، بین الاقوامی درجہ بندی، پاکستان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں بہتری کیلیے بنگلہ دیشی تعلیمی قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گیعالمی درجہ بندی میں بہتری کیلیے بنگلہ دیشی تعلیمی قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گیبنگلہ دیشی جامعات کو عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام دلانے کے لیے پاکستانی جامعات کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا
مزید پڑھ »

فلپائن چین کو سمندر کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیے عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرے گافلپائن چین کو سمندر کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیے عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرے گافلپائن اپنی جانب سے چین کے خلاف سمندر کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر بین الاقوامی فورم میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ جلد ہی کریں گے۔
مزید پڑھ »

پاکستان کی فرانس میں سفارتخانہ نے کشمیر солиڈارٹی ڈے منایاپاکستان کی فرانس میں سفارتخانہ نے کشمیر солиڈارٹی ڈے منایافرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے کشمیر کی Solidarity Day کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں پاکستانی ڈیاسپورائے، بیرون ملک کشمیری، اکیڈمک اور صحافیوں نے کشمیر کے لوگوں کی خود فیصلہ کا حق کے لیے 7 دہائیوں کی جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی کمیونٹی اور میڈیا کو بھارت کی غیرقانونی قباحت کے تحت جموں و کشمیر میں صورتحال کو اجاگر کرنے اور بھارت کو مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے ذمہ دار ٹھernos کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھ »

بنگلہ دیش کو چینی کی قلت، پاکستان سے درآمد کرے گابنگلہ دیش کو چینی کی قلت، پاکستان سے درآمد کرے گابنگلہ ديش کو چینی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کیلیے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

پاک بحریہ مشترکہ عالمی مشقیں اور امن ڈائیلاگ... خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم!!پاک بحریہ مشترکہ عالمی مشقیں اور امن ڈائیلاگ... خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم!!بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی: ماہرین کا ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں اظہار خیال
مزید پڑھ »

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخطپاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخطخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-15 07:12:29