بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنے والی ماں بیٹیوں کی ہولناک داستان

پاکستان خبریں خبریں

بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنے والی ماں بیٹیوں کی ہولناک داستان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹیوں نے ظلم کی وہ داستان رقم کی ہے جو اکثر لوگوں کے دل دہلا دیتی ہے۔

انجنا بائی، ان کی بیٹی سیما اور انھی کی دوسری شادی شدہ بیٹی رینوکا شندے نے 90 کی دہائی کے اوائل میں بربریت کی انتہا کی۔ سیریئل کلر بہنوں اور ان کی ماں نے ایک دو نہیں درجنوں بچوں کو اغوا کیا اور ان میں سے کئی کو قتل کیا، وہ پہلے ان بچوں کو چوری کرنے اور بھیک مانگنے کے لیے استعمال کرتی تھیں تاکہ پکڑ میں نہ آسکیں پھر انھیں بے دردی سے قتل کردیتی تھیں۔

عدالت میں ان کے خلاف 13 بچوں کا اغوا ثابت ہوا جن میں سے کم از کم چھ کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ یہ مہاراشٹرا کی تاریخ کا سب سے طویل عدالتی مقدمہ ہے۔ ان تینوں کے خلاف فیصلہ گزشتہ سال سپریم کورٹ میں پڑھ کر سنایا گیا۔ سیما، رینوکا اور ان کی ماں انجنا بائی بھیڑ والی جگہوں، بازاروں اور میلوں میں خواتین کے پرس، زیورات اور مردوں کے بٹوے چوری کرتی تھیں۔ ایک چوری کے دوران رینوکا اپنے بیٹے کی وجہ سے بچ گئی جس کے بعد انھوں نے بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

چوری میں استعمال ہونے والے بچوں کو معمول کے مطابق اس طرح بے رحمی سے مقصد پورا ہو جانے کے بعد مار دیا جاتا تھا۔ رینوکا، سیما اور انجنا بائی پر الزام تھا کہ انھوں نے 42 بچوں کو اغوا کیا اور ان میں سے اکثر کو انھوں نے ہی مارا۔ زیادہ تر بچوں کو زمین سے ٹکرانے، بجلی کے کھمبے سے سر ٹکرا کر، گلا دبانے اور ناک اور منھ دبانے سمیت وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے قتل کیا گیا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتارقبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتارلاہور : قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔
مزید پڑھ »

قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتارقبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتارلاہور : قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔
مزید پڑھ »

شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہپالیسی ریٹ بڑھا کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسٹیٹ بینک
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-23 23:14:27