بچیوں کی مردہ سانپ سے رسی کودنے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بچیوں کو رسی کودنے کا کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کودنے کے لیے رسی نہیں بلکہ مردہ سانپ کو استعمال کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویت نام کے بچیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس ویڈیو میں بچیاں رسی کودتے دیکھی جاسکتی ہیں جو کہ کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن اگر اس ویڈیو کو غور سے دیکھا جائے تو آپ حیرانگی کے ساتھ پریشانی میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔ بچیاں کھیل کے دوران کودنے کے لیے روایتی رسی کے بجائے ایک لمبے مردہ سانپ کو تھامے ہوئے ہیں، ایک بچی نے سانپ کی دم کو جب کہ دوسری نے منہ کو جکڑا ہوا ہے جب کہ درمیان میں کھڑی سہیلی رسی ۔۔۔! معاف کیجئے گا ’سانپ کود‘ رہی ہے۔
ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کی جانب سے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی آوازیں آرہی ہیں اور وہی خاتون یہ ویڈیو بھی بنا رہی ہیں جب کہ بچیاں خوف سے عاری و بے نیاز ہو کر نغمے گا رہی ہیں اور کھیل رہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں'
مزید پڑھ »
'سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں'معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 'سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین کی بے حرمتی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں' ۔ تفصیلات کے مطابق عاشق اعوان نے سماجی
مزید پڑھ »
ایرانی صدر کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف - World - Dawn News
مزید پڑھ »
شہباز شریف پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ،ان کی گارنٹی کون دےگا؟وزیراعظمعمران خان کو کس چیز کی فکر ہونے لگی؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
نیند کی کمی سے خواتین کی ہڈیاں بھی کمزور ہوسکتی ہیں: تحقیق
مزید پڑھ »
مداح کیسے فنکاروں کی زندگی خوبصورت بناتے ہیں سنئے عائزہ اورماہرہ کی زبانی - ایکسپریس اردومداح کیسے فنکاروں کی زندگی خوبصورت بناتے ہیں سنئے عائزہ اورماہرہ کی زبانی - mahirakhan ayezakhan MerePaasTumHo MerayPaasTumHo
مزید پڑھ »