اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے طاقت
کے زورپرکشمیریوں کومحصورکررکھاہے،بھارتی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے48گھنٹوں سے نئی دلی فسادات کی زدمیں ہے،بھارت ناکام ہے اورناکام ہوتارہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بابری مسجد شہید کی اورپاکستان نے کرتارپورراہداری بنائی،مقبوضہ کشمیر میں 9لاکھ بھارتی فوج کی تعینات کی گئی،لوگوں کومحصورکیاگیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ
کشمیرمیں بھارت کے5اگست کےاقدامات غیرقانونی ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ مسئلہ کشمیرعالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسیوں کےساتھ امن کاخواہاں ہے،پاکستان افغانستان میں امن کیلئے تعاون کرتارہاہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 26 فروری 2019کوبھارت نے جارحانہ اقدام کیا،27 فروری کوپاکستان نے بھارت کی جارحیت کاموثرجواب دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کی کوشش کی'
مزید پڑھ »
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی مرتکب ہورہی ہے:شیریں مزاریبھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی مرتکب ہورہی ہے:شیریں مزاری Pakistan ShireenMazari1 RisingKashmir PMOIndia pid_gov
مزید پڑھ »
کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے: گورنر پنجابکوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے: گورنر پنجاب Pakistan PTIGovt GovernorPunjab ChMSarwar PTIofficial pid_gov GovtOfPunjab gop_info
مزید پڑھ »
میلانیا ٹرمپ کی اسمارٹنس کا راز کیا ہے ؟ امریکی میڈیا نے ا صل بات بتا دینیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کی خاتون اول، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اپنی فٹنس سے
مزید پڑھ »
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے زینب الرٹ بل کی منظوری دے دی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »