IPL2023 ViratGambhirFight ExpressNews
بھارتی میڈیا نے انڈین پریمئیر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کا منظر نامہ سامنے لے آیا۔
رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلے کے وقت موجود عینی شاہدین سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک ویڈیو میں مئیرز کو کوہلی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں گوتم گمبھیر انہیں کھینچ کرلے جاتے ہیں۔ اس وقت گوتم نے کوہلی کو کہا کہ ‘کیا بول رہے ہو بولو’ جس پر کوہلی نے جواب دیا کہ ‘میں آپ کو کچھ بولا ہی نہیں، آپ کیوں گھس رہے ہو’، جس پر گوتم نے پوچھا آپ کیا کہہ رہے تھے؟ اور ویرات نے جواب دیا کہ جب میں نے آپ کو کچھ نہیں بتایا تو آپ درمیان میں کیوں آرہے ہیں؟۔گوتم نے جواب میں ‘تو نے اگر میرے کھلاڑی کو گالی تو مطلب تم نے میری فیملی کو گالی دی’ جس پر کوہل نے جواب دیا کہ ‘تو آپ اپنے خاندان کو سنبھال کر رکھیں’۔ ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی کو الگ کرنے پر گمبھیر نے جواب دیا کہ ‘تو اب تو مجھے سکھائے...