مزید پڑھئے :
ہاکی کے عظیم کھلاڑی، تین مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور بھارت کے سابق کپتان بلبیرسنگھ سینیئر 96 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
بلبیرسنگھ اپنے دور کے بہترین سینٹرفارورڈ تصور کیے جاتے تھے۔ وہ لندن اولمپکس1948، ہیلنسکی اولمپکس1952 اور ملبورن اولمپکس1956 کے ٹائیٹل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ تھا۔ بلبیرسنگھ نےہیلنسکی اولمپکس 1952 کے فائنل میں ہالینڈ کے خلاف ریکارڈ 5 گول کیے تھے۔ بھارت نے یہ مقابلہ 1-6 سے جیت لیا تھا۔ بھارتی اولمپئن نے میلبورن اولمپکس 1956 کے فائنل میں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باوجود پاکستان کے خلاف گول کیا۔ انہیں اپنے پہلے اولمپک میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ریکارڈ 6 گول داغنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔وہ بھارتی ہاکی ٹیم کے کوچ اور منیجر بھی رہے۔
دریں اثنا پاکستان کے سابق کپتان اور فلائنگ ہارس کے نام سے معروف اولمپئین سمیع اللہ خان نے بلبیر سنگھ کی ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، سمیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ بلبیر سنگھ میں بلاکی چابک دستی اور گیند پربہترین کنٹرول حاصل تھا، ان جیسے کھلاڑی مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لداخ میں چین اور بھارتی فوج میں جھڑپ، متعدد بھارتی اہلکار گرفتار - ایکسپریس اردوچینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور امریکہ کاافغان حکومت اور طالبان کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیرمقدمپاکستان اور امریکہ نے عیدالفطر کے موقع پر افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں صحافیوں
مزید پڑھ »
ایک اور اداکار جوڑی، حنا الطاف اور آغا علی نے نکاح کرلیاکراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔اس ضمن میں حنا الطاف کی جانب سے
مزید پڑھ »
'بھارتی مظالم جاری، کشمیر میں آج کرفیو کی آڑ میں نمازعید تک نہیں پڑھنے دی گئی'
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے
مزید پڑھ »