بھارت مقبوضہ کشمیرکی مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ -
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت بزور بازو حریت کے جذبے کو ہندوتوا سوچ سے کچلنے کی کوشش کررہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیرپر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس اس لیے بلایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سےبگڑتی جارہی ہے، اجلاس میں بتایا کہ حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا، جس طرح مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں کونشانہ بنایا جارہا ہےاس پرتشویش ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں آزاد کشمیرکے صدرکا پیغام بھی آیا اورسب نے سنا، واضح طور پربتایا کہ بھارت بزور بازو حریت کے جذبے کو ہندوتوا سوچ سے کچلنے کی کوشش کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیرکو مسلم اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، گروپ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےجعلی مقابلوں ،پیلٹ گنزکے استعمال سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے پیچھےسوچ کیا تھی اس سےاجلاس کو آگاہ کیا، اجلاس کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کی آواز دبائی جارہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حریت اورآزادی کے جذبے کو ظلم اور تشدد سے روکنا چاہتا ہے لیکن بھارت اس ظلم وتشدد سے جذبہ آزادی ختم کرنے میں ناکام ہے اورناکام رہے گا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ رابطہ گروپ نے کشمیر میں طویل لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین ختم کیے جائیں، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیرمیں رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ گروپ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی حقیقت سے آگاہ کیا، بھارت نے ان ممالک کوکہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات عارضی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں: پاکستاناسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں: پاکستانمقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں: پاکستان Pakistan Condemns Unabated Extra Judicial Killings Kashmir PMOIndia IndiaToday ForeignOfficePk MoIB_Official pid_gov
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں نسل کُشی جاری، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نہتے نوجوان شہید
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں نسل کُشی جاری، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نہتے نوجوان شہید
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہیدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوان شہید ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »