بھارت نے کوالیفائی کرنے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کے معرکے کیلے پاکستان جانے سے انکار کیا، پی سی بی نے تین سال کے تمام فائنلز بھی دبئی میں ہونے چاہیے کہا۔
فائنل کہاں ہوگا؟ بھارت نے نئے ’’پارٹنر شپ یا فیوڑن فارمولے‘‘ پر بھی اعتراض جڑ دیا،کوالیفائی کرنے کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے کیلیے بھی پاکستان جانے سے انکار سامنے آگیا، پی سی بی نے بھی دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ہماری ٹیم سے بھی کسی فائنل کیلیے دورے کی امید نہ رکھی جائے، تین سال کے تمام فائنلز بھی دبئی میں ہونے چاہیئں،اس کا تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔
گذشتہ دنوں دبئی میں پی سی بی حکام کی آئی سی سی کے ٹاپ آفیشلز سے ملاقات ہوئی، چیئرمین محسن نقوی نے ویڈیو کال پر جے شاہ سے بھی بات کی ، پاکستانی بورڈ نے برابری کی سطح پر بات کرتے ہوئے ’’پارٹنر شپ یا فیوڑن فارمولہ‘‘ سامنے رکھا جس کے تحت آئندہ 3 برس میں دونوں ممالک جتنے بھی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کریں ان کی ٹیمیں اپنے میچز تیسرے ملک دبئی میں کھیلیں گی۔ماضی میں ’’بگ تھری‘‘ کے حوالے سے حمایت لینے کیلیے بی سی سی آئی نے پی سی بی کو سہانے خواب دکھائے تھے، اس وقت کے بورڈ چیف نجم سیٹھی جب وطن...
گذشتہ روز اتوار کی چھٹی کا جواز بنا کر کوئی جواب نہ دیا گیا، اب پیر اور منگل کو یو اے ای میں تعطیل اورکونسل کے دفاتر بند ہونے کا جواز دیا جا رہا ہے۔جے شاہ کی بطور آئی سی سی چیئرمین نئی اننگز گذشتہ روز شروع ہو چکی، پی سی بی ذرائع کے مطابق اب کوئی اور راستہ نہیں ہے،ہماری جانب سے ایک فارمولہ آ گیا جسے بھارت کو قبول کرنا چاہیے۔
اگر کسی میں ملک میں ایونٹ ہوا اس کی ٹیم کو فائنل کھیلنے دبئی ہی آنا ہوگا، یہ نہیں ہو سکتا کہ بھارتی ٹیم فائنل کھیلنے پاکستان نہ آئے اور پھر اپنے ٹورنامنٹ میں وہ ہم سے یہ توقع رکھیں کہ ٹیم وہاں بھیجیں گے، بھارت اس بات کو تسلیم نہیں کر رہا اور ڈیڈ لاک سا آ گیا ہے۔
بھارت پاکستان پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ دایرہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام کو 5 سالی بنانے کا اعلان کیاپی ایم ڈی سی نے باضابطہ طور پر بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام کو 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت پی آئی اے نہیں خرید رہی: مریم اورنگزیبحکومت پنجاب نے پنجاب ائیرلائن کے نام سے ائیرلائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، مائنس بھارت چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی زیر غورپاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے 1996 اور 2003 ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
اختلافات بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آفریدی کا بیانبھارت نےچیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جبکہ پی سی بی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔
مزید پڑھ »
اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقاتصوبائی وزیر اطلاعات نے اخبارات کو ادائیگی کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کی یقین دہانی کے علاوہ اخبارات کو ٹینڈر نوٹس کے اجرا کی بحالی کا بھی اعلان کیا
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ سابق کرکٹرز کا پی سی بی کو سخت موقف اپنانے کا مشورہبھارت نے آئی سی سی کو پاکستان جاکر ایونٹ کھیلنے سے انکار کا جواب جمع کروادیا
مزید پڑھ »