ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے باعث معروف شخصیات انتقال کر چکی ہیں، ان میں مزید دو کا اضافہ ہوا ہے ، سابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم چھچھورے کی اداکارہ ابھی لاشا پاٹل اور مزاحیہ اداکار پانڈو کورونا وائرس کے باعث چل بسے
لاشا کئی مراٹھی فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ اور کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔
اداکارہ کی موت کی خبر سن کر مراٹھی اور بالی ووڈ انڈسٹری صدمے میں ہے۔ ڈائریکٹر ششانک نے ابھی لاشا پاٹل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت محنتی اداکارہ تھیں۔ ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ابھی لاشا کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
اداکار پانڈو بھی آج صبح کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔ ان کے علاوہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا کی بلند ترین چوٹی کے بیس کیمپ میں 17 کوہ پیماؤں میں کورونا کی تصدیق09:33 PM, 5 May, 2021, بین الاقوامی, کھٹمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود کوہ پیماؤں میں سے کم از کم 17 کوہ پیماؤوں کے کورونا
مزید پڑھ »
پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد امواتپنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد اموات ہوئیں ، جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 8 ہزار 683 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا سے مزید 161 افراد جاں بحق، کورونا مثبت کیسز میں کمی - ایکسپریس اردوملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 18310 اموات ہو چکی،این سی او سی
مزید پڑھ »