بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی 'ڈاکو مہاراج' فلم میں فحش ڈانس پر تنقید

मनोरंजन خبریں

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی 'ڈاکو مہاراج' فلم میں فحش ڈانس پر تنقید
اروشی روٹیلاڈاکو مہاراجدابیدی ڈبیدی
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 58%
  • Publisher: 53%

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نئی فلم 'ڈاکو مہاراج' کے گانے 'دابیدی ڈبیدی' میں فحش ڈانس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں۔ گانے کی کوریو گرافی کو 'غیر اخلاقی' قرار دیا گیا ہے اور لوگ اسے فحش سمجھ رہے ہیں۔

بھارت ی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی فلم ' ڈاکو مہاراج ' کے ایک گانے میں فحش ڈانس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ اروشی روٹیلا اور ننداموری بالا کرشنا کی فلم کے گانے ' دابیدی ڈبیدی ' کی کوریو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین نے 'غیر اخلاقی' قرار دیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں 64 سالہ اداکار کے ساتھ اروشی روٹیلا کے کچھ ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن پر لوگوں نے شدید تنقید کی ہے اور اسے فحش قرار دیا جا رہا ہے۔ گانے پر شدید تنقید کے بعد اروشی روٹیلا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے

کچھ غیر معمولی نہیں کیا، اور انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ اروشی کا کہنا ہے کہ 'دابیدی ڈبیدی' گانا بالا کرشنا کے مداحوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اس کے بول بھی ان کی سوچ کے مطابق ترتیب دیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا، 'جب آپ میرے ریہرسل کلپس دیکھیں گے، تو آپ کو پتہ چلے گا کہ سب کچھ بہت اچھا ہوا۔ یہ کسی بھی دوسرے گانے کی طرح تھا۔ میں ماسٹر شیکھر کے ساتھ کام کر رہی تھی، جن کے ساتھ میں نے پہلے بھی تین بار کام کیا ہے۔ تو ایسا نہیں تھا کہ میں کچھ غیر معمولی کر رہی تھی۔' اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریہرسل کے دوران سب کچھ منصوبے کے مطابق تھا، اور انہیں اس طرح کے ردعمل کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'لیکن سچ کہوں تو، سب کچھ اچانک ہوا، اور یہ جاننا مشکل ہے کہ لوگ کوریوگرافی کے بارے میں ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس طرح قبول کیا جائے گا، کیونکہ ریہرسل کے دوران سب کچھ منصوبے کے مطابق تھا۔' اروشی نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ تعمیری تنقید کو قبول کرتی ہیں، لیکن وہ اسے اپنے کام کے جذبے پر حاوی نہیں ہونے دیتیں۔ گانے پر تنقید سے متعلق انہوں نے کہا 'ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لوگ اس کے بارے میں اس طرح بات کریں گے۔ ہم نے سوچا تھا کہ ہمیں مثبت ردعمل ملے گا۔' 'دابیدی ڈبیدی' گانے میں بالا کرشنا کے کچھ مشہور ڈائیلاگ بھی شامل ہیں۔ یہ گانا واگدیو نے گایا ہے، جبکہ بول کیسرلا شیام نے لکھے ہیں اور موسیقی ایس تھامن نے ترتیب دی ہے۔ یاد رہے کہ بوبی کولی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'ڈاکو مہاراج' 12 جنوری کو مکڑ سانکرانتی کے موقع پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے تیلگو فلموں میں انٹری دی ہے، جس میں وہ ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

اروشی روٹیلا ڈاکو مہاراج دابیدی ڈبیدی فلم تنقید فحش ڈانس بھارت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاریوکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم ’چھاوا‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاریفلم میں رشمیکا مندانا نے سبھاجی مہاراج کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے
مزید پڑھ »

ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ کے ڈانس چیلنج کا نٹ کھٹ انداز میں شرارتی جواب دیاہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ کے ڈانس چیلنج کا نٹ کھٹ انداز میں شرارتی جواب دیاپاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ڈانس چیلنج کا نٹ کھٹ سا شرارتی جواب دیا ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھ »

اروشی روٹیلا نے وائرل باتھ روم ویڈیو کی وضاحت کیاروشی روٹیلا نے وائرل باتھ روم ویڈیو کی وضاحت کیمشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جسے 2024 میں سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوا تھا۔ اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم 'گھسپیٹیا' کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »

راج کمار ہیرانی کا انکشاف: 'مُنّا بھائی ایم بی بی ایس دیکھنے گیا اور باہر 'ہاؤس فل' کا نشان دیکھا'راج کمار ہیرانی کا انکشاف: 'مُنّا بھائی ایم بی بی ایس دیکھنے گیا اور باہر 'ہاؤس فل' کا نشان دیکھا'فلم نے نہ صرف عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل کی بلکہ فلمی تنقید میں بھی اپنی جگہ بنائی
مزید پڑھ »

فلم 'الفا' کے لیے عالیہ بھٹ کی ٹریننگ ویڈیو نے دھوم مچادیفلم 'الفا' کے لیے عالیہ بھٹ کی ٹریننگ ویڈیو نے دھوم مچادیاداکارہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں کشمیر میں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی اور وہاں سے حسین مناظر کی تصاویر شیئر کی تھیں
مزید پڑھ »

فلسطینیوں کی جبری منتقلی، نسلی تطہیرفلسطینیوں کی جبری منتقلی، نسلی تطہیردنیا بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع تجویز کو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-14 18:14:37