بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، 45 سالہ شہری زخمی ARYNewsUrdu
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک 45 سالہ شخص زخمی ہوا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45سال کا شہری زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت مسلسل ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے توجہ ہٹھانے کے لیے بھی بھارتی فوج ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہیں۔ جبکہ عالمی دباؤ کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز نہ آیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید - ایکسپریس اردوبھارتی فوج نے جموں سرینگر ہائی وے پر ایک ٹرک پر فائرنگ کرکے اس میں سوار نوجوانوں کو شہید کیا
مزید پڑھ »
غزہ سے تین راکٹ داغے جانے پر اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائیاسرائیلی فوج نے اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے غزہ پٹی میں مسلح عناصر کے ٹھکانوں کو وسیع
مزید پڑھ »
پاک فوج کی خاتون افسران نے ملک کا نام روشن کردیاپاک فوج کی خاتون افسران نے ملک کا نام روشن کردیا PakArmy Women Officers Pakistan UnitedNations Congo UNMedal pid_gov MoIB_Official UN
مزید پڑھ »
بھارت جنگ شروع کرے گا تو ختم ہم کریں گے، ترجمان پاک فوجترجمان پاک فوج کا بھارت کو دوٹوک جواب تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates DGISPR AsifGhafoor
مزید پڑھ »
دھمکیاں دینے والے سن لیں، جنگ آپ شروع، ختم ہم کرینگے: ترجمان پاک فوجراولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دس روز میں پاکستان کو ختم کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبھکی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے۔
مزید پڑھ »
بوٹ تنازع:عدالت کی پولیس کو فیصل واوڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے ہدایت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »