بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں باہمی تعلقات پر بات کر سکتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیاویدانت پٹیل نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمارا شراکت دارہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔ بھارتی انکار کے باعث آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہی، چیمپئنز ٹرافی 2024 میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں منعقد ہونا تھے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔ اس کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں کرنا تھا لیکن یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
2031 تک بھارت 4 ایونٹس کا میزبان، پاکستان کے بائیکاٹ پر تمام بورڈزکو بھاری نقصان کا امکانپاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے نہ آنے پر پاکستانی حکومت بھارت سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے، آئی سی سی بھی پریشان ہے
مزید پڑھ »
اختلافات بھلا کر کھیل کو متحد کرنے کا موقع ہے: چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آفریدی کا بیانبھارت نےچیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جبکہ پی سی بی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے خط کا جواب نہیں دیاگزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ تھا۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کی اہم تفصیلات سامنے آگئیںپاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا۔
مزید پڑھ »
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا: بھارتی میڈیاچیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے
مزید پڑھ »
وسیم اکرم نے پی سی بی میں جاب کی آفر سے کیوں انکار کیا؟ سابق کپتان نے بتا دیاچیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت سے اچھے اشارے مل رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ کو کئی آفرز کی ہیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے: سابق کپتان
مزید پڑھ »