گزشتہ دنوں کراٹے کمبیٹ فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کے شاہ زیب نے بھارتی فائٹر کو رانا سنگھ کو شکست دینے کے ساتھ تھپڑ بھی رسید کیا۔
چیمپئن بننے کے بعد پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب نے حریف بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ کو تھپڑ کیوں رسید کیا اس بات کا انکشاف انہوں نے خود کیا۔
شاہ زیب نے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ سے پہلے پریس کانفرنس ہوتی ہے جس میں بھارتی فائٹر نے پاکستان کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے جب کہ اس سے قبل وہ سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کے خلاف بکواس کر رہا تھا۔ شاہ زیب رند نے بتایا کہ بھارتی فائٹر نے گالی دی اور مجھے دھکا دیا تو میں نے تھپڑ مارا، یہ میں نے اس وجہ سے کیا کہ اس کے ہوش ٹھکانے آ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ فائٹ جیتنے کے بعد پاکستان اور بھارت کا پرچم اٹھایا جو ایک پیغام تھا، بھارتی فائٹر کے رویے پر میرا پیغام تھا کہ پتھر کا جواب ہم پھول سے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس فائٹ کے لیے بہت محنت کی تھی، امریکا میں ٹریننگ کی، بھارتی فائٹر سے فائٹ میں پریشر بالکل نہیں لیا، فائٹ جیتنے کے بعد بھارتی اداکار سلمان خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی میری تعریف کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو، سلمان بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر کے فین ہوگئےبھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔
مزید پڑھ »
بھارتی فائٹر کو تھپڑ کیوں مارا اور سلمان خان نے کیا کہا؟ شاہ زیب رند نے بتادیابھارتی فائٹر نے پریس کانفرنس میں بھی نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، بھارتی فائٹر نے گالی دی تھی اور مجھے دھکا دیا: پاکستانی فائٹر کی جیو پاکستان میں گفتگو
مزید پڑھ »
کراٹے کمبیٹ میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کی انڈیا کے خلاف فتح: ’کیا 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو‘پاکستان نے سنیچر کی رات دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1 سے شکست دے دی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام...
مزید پڑھ »
حریم شاہ کا برطانوی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا اعلانپاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے، حریم شاہ
مزید پڑھ »
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دیپاکستان کے شاہ زیب رند اور رضوان علی کے خلاف بھارتی فائٹرز بے بسی کی تصویر بنے رہے
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان نے دلجیت دوسانج کو بہترین انڈین اداکار قرار دیا، امتیاز علی کا انکشاففلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ پنجابی سپر اسٹار گلوکار کی زندگی پر مبنی ہے جسے 27 برس کی عمر میں قتل کردیا گیا تھا
مزید پڑھ »