لاہور: بھارت کی جانب سے ایل او سی پر صورتحال سنگین ہونے کے اعلان کے جواب میں پاکستان نے بھی واضح کیا ہے کہ بھارت نے ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو پاکستان بھرپور، بر وقت اور مناسب جواب دے گا۔ اور بھارت
کو 27 فروری کو نہیں بھولنا چاہئے۔ مذکورہ صورتحال کی روشنی میں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کے ریٹائرمنٹ کے قریب جانیوالے آرمی چیف جنرل بپن راوت کی اس دھمکی کا پس منظر کیا ہے۔اس صورتحال میں کسی جارحیت کی پوزیشن میں ہے اور بھارت کے مذموم ایجنڈے کا جواب پاکستان کیسے دے سکتا ہے ؟ دنیا بھارت کی ان دھمکیوں کا نوٹس لے رہی ہے ؟ جہاں تک بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ایل او سی پر سنگین صورتحال طاری کرنے کے اعلان کا تعلق ہے تو یہ ان کی اندرونی صورتحال اور خود فوج کے سربراہ کے اندرونی خوف کا عکاس ہے اور...
لہٰذا مذکورہ صورتحال سے نمٹنے اور نکلنے کیلئے اس نے اپنے روایتی ہتھکنڈے کا استعمال کرتے ہوئے ایل او سی کو گرم کرنے کا عندیہ دیا ہے اور ایسی خبریں ہیں کہ اس نے ایل او سی پر اینٹی ٹینک میزائل اور دیگر میزائل نصب کرنا شروع کر دیئے ہیں اگر بھارت کے مائنڈ سیٹ کو پڑھا جائے تو بھارت کے علاقائی عزائم میں بڑی رکاوٹ پاکستان ہے اور اسے خود معلوم ہے کہ نیوکلیئر پاکستان کو زیر نہیں کر سکتا۔ اسے اپنی کمزوریوں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا احساس ہے۔ لیکن وہ اپنے بیانات اور اعلانات کے ذریعہ پاکستان پر نفسیاتی...
البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ خدا نہ کرے کہ پاکستان کے اندر کوئی غیر معمولی اور ہنگامی صورتحال طاری ہو کیونکہ دشمن ہمیشہ موقع کی تاڑ میں رہتا ہے اور دشمن سے ہمیشہ الرٹ رہنا چاہئے اور پاکستان کے اندر ایک تاثر یہ بھی ہے کہ پاکستان کے اندر بعض اداروں کے درمیان غیر اعلانیہ تناؤ کی کیفیت کو محسوس کرتے ہوئے بھی بھارت کی جانب سے شر پسندی سامنے آ رہی ہے اور اسی بنا پر اس نے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔ دشمن کے عزائم کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنے اپنے طرز عمل اور نکتہ نظر پر نظر ثانی کرنا...
پاکستان میں سیاست کی بنیاد پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے، لیکن اگر کوئی یہ سمجھے کہ وہ اپنے اپنے مفادات کیلئے ملکی بقا و سلامتی پر اثر انداز ہو سکے گا تو یہ امر اور یہ عمل کسی طور بھی قابل قبول نہیں اور نہ ہی ملکی حالات اس کے متحمل ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ اپوزیشن کو ٹارگٹ بنانے کے بجائے قومی مفادات کو دیکھے۔ اپوزیشن بھی اپنے ذمہ دارانہ کردار کی ادائیگی کے بجائے جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے۔ لہٰذا ملک کو در پیش چیلنجز سے نجات قومی مفادات کے تحفظ اور ادارہ جاتی بحران کے...
اب تک کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے اور ملک کی صورتحال میں محاذ آرائی کے رجحان کا جائزہ لیا جائے تو اس کی بڑی وجہ حکومت میں بیٹھے بعض غیر منتخب اور غیر سیاسی مشیران ہیں جو اپنے جواز اور نوکری کیلئے حکومت کو ایسے ایسے مشورے دیتے نظر آتے ہیں جو ملک کو مسائل سے نکالنے کے بجائے پھنسانے کا باعث بنتے ہیں لہٰذا حکومت کو بھی اپنے ان مشیران سے بچنے اور اپنے سیاسی اور منتخب ذمہ داروں سے مشاورت کرنی چاہئے اور خصوصاً بھارت کی جانب سے آنے والی دھمکیوں اور خصوصاً ایل او سی پر ہونیوالی تیاریوں کے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ کا متنازع شہریت قانون کا نفاذ روکنے سے انکاربھارتی سپریم کورٹ کا متنازع شہریت قانون کا نفاذ روکنے سے انکار تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
بھارتی عزائم پر ایک اورخط صدرسلامتی کونسل کو بھیجا ہے، شاہ محمود قریشیبھارتی عزائم پر ایک اورخط صدرسلامتی کونسل کو بھیجا ہے، شاہ محمود قریشی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
مسلح افواج بھارت کے ہرجارحانہ عزائم کا جواب دینےکے لیے تیارہیں،پاک فوجبھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 136واں روز، بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیامقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 136واں روز، بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا OccupiedKashmir KashmirStillUnderCurfew KashmirStillUnderSiege KashmirIssue KashmirBleeds Martyrs
مزید پڑھ »
پاکستان نے اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »