بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں: رکن پارلیمنٹ ARYNewsUrdu Modi Trump COVID19
نئی دہلی: بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جنہوں نے رواں برس کے اوائل میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گجرات آمد کے موقع پر جو پرہجوم استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا اور جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، وہیں سے کرونا وائرس پھیلا ہے۔ ایک مراٹھی اخبار میں لکھے گئے اپنے کالم میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست ٹرمپ کے لیے منعقدہ اس استقبالیہ تقریب کی وجہ سے گجرات میں کرونا وائرس پھیلا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں برس 24 اور 25 فروری کو بھارت کا 2 روزہ دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک بڑے اسٹیڈیم میں ان کے لیے استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں لاکھوں لوگوں کو جمع کیا گیا تھا اور نمستے ٹرمپ کے نعرے لگوائے گئے تھے۔سنجے راوت نے لکھا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ امریکا سے ٹرمپ کے ساتھ آنے والے کچھ مندوبین نے ممبئی اور دہلی کا دورہ کیا تھا اور انہی کی وجہ سے گجرات میں کرونا وائرس تیزی سے...
مہاراشٹر میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنجے نے لکھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ملک گیر سطح پر ہونی چاہیئے۔ مہاراشٹر میں وبا کے پھیلنے پر صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والے اس وقت بھی سیاست کر رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی منظوری دے دیتائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈسویئر دوا کی منظوری دے دی، تائیوان میں سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح نہایت کم ہے۔
مزید پڑھ »
کوئٹہ میں نوجوان تشدد کے نتیجے میں ہلاک، لواحقین کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہجوم کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب حکام نے غفلت برتنے کے الزام میں پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے علاوہ گرفتاریاں کی ہے۔
مزید پڑھ »
امریکا میں مظاہروں میں شدت، 16 ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ - World - Dawn News
مزید پڑھ »
’کرونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی‘’کرونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی‘ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئےریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما عبدالکریم خان کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، وہ گزشتہ کئی روز سے ریاض کے
مزید پڑھ »