اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی عوام کومودی کی حکومت ہوتے یوم سوگ منانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ کو آزادی کپ 2021ء کی تقسیم انعام
ات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک ملک بھر میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، آج کا میچ آزادی کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنا، یہ میچز ہماری آزادی کا ثمر ہیں۔ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کا سفر طویل قربانیوں اور جدوجہد پر مبنی ہے، ہم نے کسمپرسی کے حالات میں اپنے سفر کا آغاز کیا لیکن آج ہمارے پاس اچھے گرائونڈز، اچھے کھلاڑی اور بہترین یونیورسٹیاں موجود...
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے، ہمیں اپنے وطن پر شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں اور امن سے زندگی گزار رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم یقین رکھے کہ عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان کا مستقبل مستحکم، آزاد اور ترقی یافتہ قوم کا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی تجویز مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
صدر مملکت کی بھارت کوایک بارپھر امن کی پیش کشصدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر بھارت کوایک بارپھرامن کی پیش کش کرتے ہوئے پاکستان بہت تیزی سےترقی کےراستےپرچل رہاہے اور چلتا رہے گا۔ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu PakistanZindabad IndependenceDay
مزید پڑھ »
ڈیلٹا وائرس: ‘عوام کو ویکسین کی تیسری، چوتھی اور پانچویں خوراک بھی لگوانا پڑے گی’ریاض: ‘عوام کو ویکسین کی تیسری، چوتھی اور پانچویں خوراک بھی لگوانا پڑے گی’ ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »
ڈیلٹا وائرس: ‘عوام کو ویکسین کی تیسری چوتھی اور پانچویں خوراک بھی لگوانا پڑے گی’ریاض: سعودی عرب میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر علی الشہری کا کہنا ہے کہ وبا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر ممکن ہے ویکسین کی تیسری، چوتھی اور پھر پانچویں خوراک
مزید پڑھ »
بھارت میں خاتون نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر پوجا شروع کردی - ایکسپریس اردوسوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل میں اسے خاتون کا ’پاگل پن‘ قرار دیا ہے
مزید پڑھ »