بھوکے برفانی ریچھوں نے روسی گاؤں پر دھاوا بول دیا - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

بھوکے برفانی ریچھوں نے روسی گاؤں پر دھاوا بول دیا - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

بھوکے برفانی ریچھوں نے روسی گاؤں پر دھاوا بول دیا

روس کے دورافتادہ برفانی علاقے چکٹوکا میں بھوکے برفانی ریچھ دھیرے دھیرے آبادی کے قریب آچکے ہیں۔ فوٹو: فائلروس کے دور افتادہ علاقے میں ایک چھوٹی سی آبادی ان دنوں شدید پریشان ہے کیونکہ درجنوں بھوکے برفانی ریچھ گاؤں کے آس پاس منڈ لا رہے ہیں جس کے بعد بالخصوص بچوں کو احتیاط برتنے کا کہا جارہا ہے۔

یہ چھوٹی سی آبادی شدید برفانی علاقے چکٹوکا میں واقع ہے اور گاؤں کا نام رائرکیپی ہے جہاں تمام تقریبات منسوخ کرکے اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ربر کی گولیوں والی بندوقوں کے ساتھ پولیس اہلکار برفانی گاڑیوں پر گشت کررہے ہیں تاکہ ریچھوں کو گھروں کے قریب آنے سے روکا جاسکے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس سے قبل بھی بہت سارے ریچھ دیکھے جاچکے ہیں لیکن اس سال ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ریچھوں کے جتھوں میں بالغ اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بے چین بھالو بھوکے ہیں اور خوراک کی تلاش میں وہاں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں ۔ اس طرح پورا علاقہ محصور ہوکر رہ گیا ہے۔

یہ علاقہ مکمل طور پر برف سے ڈھکا ہوا ہے اور یہاں صرف 766 افراد ہی رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آب و ہوا میں تبدیلی سے آرکٹک برف اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ ریچھ اب وہاں نہیں جارہے اور گرمی بڑھنے سے برف کم ہورہی اور ریچھوں کی خوراک بھی کم ہونے لگی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف روس کے سربراہ ٹاٹیانا مائننکو نے کہا کہ تمام برفانی ریچھ اتنے بھوکے ہوچکے ہیں کہ ان کا جسم بہت حد تک کمزور اور نحیف ہوچکا ہے۔ دوسری جانب گاؤں والوں نے والرس کی لاشیں جمع کی ہیں جو حملے کی صورت میں بھوکے ریچھوں کو کھلائی جاسکیں گی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے: وزیر اعظمپروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے: وزیر اعظموزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے ملکی و بیرونی پروپیگنڈے کا حقائق اور دلیل پر مبنی جواب دیا جائے۔
مزید پڑھ »

ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا - ایکسپریس اردوٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا - ایکسپریس اردوسپریم کورٹ کا دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا حکم
مزید پڑھ »

ریاست مدینہ کیلیے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھنا ہوگا، چیئرمین نیب - ایکسپریس اردوریاست مدینہ کیلیے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھنا ہوگا، چیئرمین نیب - ایکسپریس اردونیب کی کسی سے وابستگی نہیں ہماری وفاداری صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ ہے، چیئرمین نیب
مزید پڑھ »

پولیس نے دعا منگی کی بازیابی کیلیے شہریوں سے مدد مانگ لی - ایکسپریس اردوپولیس نے دعا منگی کی بازیابی کیلیے شہریوں سے مدد مانگ لی - ایکسپریس اردومغویہ کا سراغ نہ مل سکا، پریس کلب پر دعا منگی کے قریبی عزیزوں اور دیگر کا مظاہرہ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-17 02:52:01