تجارتی اور مالی خسارے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، حفیظ شیخ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معیشت کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد، حماد اظہر کی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینئر حکام بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے معیشت کے تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی، اس دوران انہوں نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں معاشی استحکام کے اشاریوں سے آگاہ کیا۔ حفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تجارتی اور مالی خسارے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اورمحصولات کی وصولی میں اضافہ ہوا۔اجلاس کے دوران کرونا وبا کے عوام اور صنعت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی، کاروباری، تعمیراتی شعبے کے مراعاتی پیکیج اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کی ابتدائی تجاویز پر بھی بحث کی گئی اور بنیادی حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے معیشت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا ادارہ جاتی اصلاحات، مالی نظم و ضبط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کے استحکام کے عمل کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کیلئے دوا منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پنجاب میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے علاج کیلئے دوا منظور - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں اضافہ تیز تر ہوگا، رپورٹامریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بارش کے بعد ٹڈیوں کے حملے میں تیز تر اضافہ ہوسکتاہے ۔
مزید پڑھ »
ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل کے ڈیرے، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
مزید پڑھ »
بینظیر بھٹو کے بارے میں’توہین آمیز‘ ٹویٹس، سنتھیا رچی کے خلاف درخواست دائرحزبِ اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستانی سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
مزید پڑھ »
ٹک ٹاک کے 2 سب سے بڑے سٹارز منشیات کے الزام میں گرفتارنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے سب سے بڑے سٹارز میں سے دو سٹار امریکہ میں منشیات کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ان دو
مزید پڑھ »