KashmirConference Turkey
انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں عالمی کشمیر کانفرنس ہوئی۔ مختلف ممالک کے مندوبین نے بھارتی فوج کے کشمیریوں کا طویل محاصرہ عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
انقرہ میں جاری دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے پچیس ممالک کے وفود اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے مندوبین نے کشمیریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ مسلم ممالک کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ کانفرنس میں ترکی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کیا جائےگا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے نوے لاکھ کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں کہ انہیں نسل کشی سے بچایا جائے۔ شرکا نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے کردار کی تعریف کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹاسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہاروزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہار PMImranKhan ImranKhanPTI Meeting Buddism Interfaith Harmony
مزید پڑھ »
آصف زرداری کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں،پرویز رشیدلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سابق
مزید پڑھ »
وفاقی کابینہ کا اجلاس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر غور - ایکسپریس اردوکابینہ نے نیشنل ٹیرف پالیسی اور قابل تجدید توانائی پالیسی کی منظوری دے دی
مزید پڑھ »