مزید پڑھئے:
ترک صدر نے صدر پاکستان کو ٹیلی فون کرکے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کرکے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ طیب اردوان نے کہا کہ ترکی مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں ترک صدر ںے طیارہ حادثے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
جواب میں صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب اور ترک عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے ترکی میں موجود پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے چیلنج پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ صدر عارف علوی نے کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ترکی کی طرف سے حفاظتی کٹس اور سامان کی فراہمی پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افغان صدر کا 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم -کابل: افغان صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ترجمان افغان صدر …
مزید پڑھ »
افغان صدر کا مزید 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان - World - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستانی کورونا وباء کیساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں:بلاول زرداریلاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادگی سے عید منائیں، نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں۔
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون، خیریت دریافت کیلاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ عثمان بزدار نے ظفر مسعود کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے
مزید پڑھ »