بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ہے اور ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں: اویس لغاری
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا سب سے بڑا خرچہ 18 روپے فی یونٹ کیپیسٹی چارجز کا ہے، اگر ان پلانٹس کو چلائیں گے تو وہ آپ کو تیل کا خرچہ لگا کر آپ سے پیسے لیں گے، اگر پلانٹس کو نہیں چلائیں گے تو بھی وہ ان پلانٹس کی مد میں اپنا سرمایہ لگانے اور منافع کے پیسے آپ سے لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے، بجلی کے ریٹ بڑھنے سے بجلی کے استعمال میں کمی آئی ہے، 35 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے اس میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں۔ہر صارف آئی پی پیز سے بددیانت معاہدوں پرفی یونٹ24روپے اضافی دینے پرمجبور ہے:گوہراعجاز
اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر سال مہنگائی اور شرح سود کی وجہ سے بجلی کے ریٹ میں ردوبدل ہوتی ہے، پچھلے ہفتے بجلی کی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا، 2019 کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھنے نہیں دی، ماضی کی حکومت نے اپنے سیاسی نقصان سے بچنے کے لیے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی، بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ تین سے چار سال بعد ہوا ہے، بجلی کی فی یونٹ قیمت ہر سال آہستہ آہستہ بڑھنی چاہیے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بجلی کے صارفین کو 10 گنا زیادہ کیپسٹی چارجز دینے کا پابند بنایا جا رہا ہے، گوہر اعجازتوانائی کے شعبے میں نا اہلی کو اصلاحات قرار دے کر قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے، سابق نگران وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
بجلی کے بل میں کون کون سے ٹیکس شامل ہیں؟ سیکرٹری پاور نے تفصیلات بتادیںبجلی صارف 8 روپے فی یونٹ ٹیکس دیتا ہے، ایف بی آر نے پاور سیکٹر کو ٹیکس کلیکشن ایجنٹ بنا دیا ہے: وزیر توانائی
مزید پڑھ »
افغانستان کی جیت سے جڑا ’چیٹنگ سکینڈل‘ کیا ہے اور اس میں پاکستان کے محمد رضوان کا ذکر کیوں ہو رہا ہے؟گلبدین پر کھیل کے دوران ’دھوکہ دہی‘ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور ان کے بظاہر درد کی وجہ سے کرکٹ ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔
مزید پڑھ »
کینیا میں اضافی ٹیکسوں کیخلاف عوام کا احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاککینیا میں حال ہی متعارف کروائے گئے فنانس بل میں 2.7 ارب ڈالر کے نئے ٹیکس لگائے ہیں جن کا مقصد معیشت پر سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔
مزید پڑھ »
وزیر داخلہ کا پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات کا نوٹس، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکمپروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ ظاہر کرنا مجرمانہ فعل ہے، 200 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے: محسن نقوی
مزید پڑھ »
دنیا کی سب سے بڑی توانائی ذخیرہ کرنے کی فیسیلیٹی نے کام شروع کر دیا1 لاکھ کلو واٹ آور کا یہ منصوبہ ایک چارج پر 12 ہزار گھروں کو توانائی دینے کی بجلی ذخیرہ کر سکتا ہے
مزید پڑھ »