عمران خان نے توشہ خانہ 2 کیس میں وکیل مقررکرنے کے لیے وقت مانگ لیا
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔
اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ ایف ائی اے پراسیکوٹر نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہ ہو۔ حاضری کی استثنیٰ کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے دستخط بھی موجود نہیں ہیں۔ عدالت نے آج کی تاریخ فرد جرم عائد کرنے کے لیے مقرر کی...
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کی استدعا کی۔ عدالت نے عدالت نے بشری بی بی کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کرتے ہوئے ائندہ سماعت پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ عمران خان نے توشہ خانہ 2 کیس میں وکیل مقرر کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ 3 ہفتے سے وکلا سے ملاقات اور مشاورت کا وقت نہیں دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے 4 وکلا کے نام عدالت کو دئیے جن میں بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی ائی کو وکلا سے مشاورت کے لیے 31 اکتوبر کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ وکلا مقرر کرنے کے لیے اخری موقع دیا جا رہا ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، آج رہائی نہ ہوسکیپی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا۔
مزید پڑھ »
توشہ خانہ ٹو؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخراسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث فرد جرم کی کارروائی معطل ہوئی، سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظوراسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس میں گرفتار بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہاتوشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے
مزید پڑھ »
بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکمیہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
مزید پڑھ »
توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیعبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا ہے
مزید پڑھ »