تھرپارکر: پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے کی اجتماعی خودکشی arynewsurdu
تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں ایک اور پریمی جوڑے نے اجتماعی خود کشی کرلی، خود کشی پسند کی شادی نہ ہونے پر کی گئی۔
اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں میں نوجوان لڑکے لڑکی کی درخت سے جھولتی لاشیں ملیں، لاشیں لجپت اور پشپا کی تھیں، لاشیں درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کی گئیں تاہم اہلخانہ کے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد میتیں بِنا کارروائی حوالے کردی گئیں۔ پولیس کاکہناہے کہ معاملہ پسند کی شادی نہ ہونے کا تھا جبکہ گاؤں والے بتاتے ہیں کہ لڑکی کی دس دن پہلے کہیں اورشادی ہوئی تھی اور ایک دن پہلےہی سسرال سےمیکےآئی تھی۔
تھرپارکر میں رواں سال جوڑوں کی ایک ساتھ خودکشی کا چوتھا واقعہ ہے، تھرمیں رواں سال خودکشی کے پچپن واقعات میں انتیس مرد اور چھبیس خواتین نے زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ تھر میں ہونیوالی لاتعداد خودکشیوں میں سے کسی ایک میں بھی پولیس مکمل تفشیش اور واقعے کے حقیقی نتائج تک پہنچنےمیں ناکام رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گوہر خان نے بیٹے کا نام اور تصویر شیئر کردی - ایکسپریس اردوسوشل میڈیا پر والدین کے ہمراہ بچے کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے
مزید پڑھ »
شاہ عبداللّٰہ اور ملکہ رانیہ کی شادی کو 30 برس مکمل، شہزادہ حسین کی مبارکبادشہزادہ حسین نے انسٹاگرام پر بادشاہ اور ملکہ کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام تحریر کیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang Jordan
مزید پڑھ »
ریڈیو پاکستان کے پینشنرز کا تین سال سے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاجریڈیو پاکستان کے پینشنرز کا تین سال سے بقایا جات کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاج Pensioners Protest RadioPakistan Employees Areals Multan NonPayment PMLNGovt RadioPakistan Marriyum_A GovtofPakistan
مزید پڑھ »