سندھ روہڑی: تیز رفتار ٹرین بس سے ٹکرا گئی کم از کم 22 افراد ہلاک
انھوں نے بتایا کہ یہ کھلا پھاٹک ہے جس پر کوئی چوکیدار نہیں ہو تا ہے اور بس ڈرائیور نے شاٹ کٹ کے لیے یہاں کا رخ کیا۔
حادثے کے بعد ٹرین روٹ بند کردیا گیا ہے۔ مقامی صحافی ممتاز بخاری کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے یہاں کا رخ کیا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ ٹرین میں سفر کرنے والے نوجوان محمد جمیل نے بتایا کہ جب وہ ٹرین سے اترے تو دیکھا انسانی اعضا کٹے ہوئے پڑے تھے۔’ کچھ زخمی تھے جو بتا رہے تھے کہ ان کا تعلق جھنگ، سرگودھا اور خوشاب سے ہے۔ اسی دوران علاقے کے لوگ اور پولیس آگئی اور زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا۔ ‘اندھیرے میں موبائل ٹارچس اور گاڑیوں کی ہیڈلائٹس میں یہ امدادی آپریشن کیا گیاانھوں نے بتایا کہ جب وہ اترے تو بس دو حصوں میں تقسیم تھی جو اے سی والا حصہ تھا اس میں آگ نہ لگ جائے لوگوں کو متنبہ کیا گیا کہ ماچس اور لائٹر نہ جلائی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بچوں میں کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ نہایت کم ہے, ڈاکٹرجمالنیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا ہے کہ بچوں میں
مزید پڑھ »
خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پرآگئیخام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پرآگئی پڑھیے arustoo کی رپورٹ SamaaTV
مزید پڑھ »
جمعہ کے روز لاہور سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکانلاہور: (دنیا نیوز) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم آج رات خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »