سعودی عرب کی جانب سے یومیہ دس لاکھ بیرل تیل کی رضاکارانہ کمی کا غیر متوقع فیصلہ
تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس کے دیگر ارکان نے بھی قیمتوں میں اضافے کی کوشش میں پیداوار میں مسلسل کمی پر اتفاق کیا۔
گزشتہ سال جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ، لیکن اب یہ تنازع شروع ہونے سے پہلے کی سطح پر واپس آ گیا ہے۔ اتوار کے روز سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ان کے ملک میں دس لاکھ بیرل یومیہ کی کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک سعودی لالی پاپ ہے،‘ جسے مارکیٹ کو مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔اوپیک پلس کے دو روزہ اجلاس کے آغاز سے قبل یہ توقع کی جا رہی تھی کہ تیل کا کارٹل قیمتوں میں اضافے کے لیے پیداوار میں کٹوتی کرے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ زیادہ تر ارکان اس خیال کے خلاف تھے، کیونکہ کسی بھی کٹوتی سے تیل کی آمدنی متاثر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب نے جولائی میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان کر دیاویانا : ( ویب ڈیسک ) اوپیک ممالک نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں استحکام کے لئے تیل کی پیداوار کم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب کا قیمتوں میں اضافے کیلئے تیل کی پیدا وار میں کمی کا اعلانسعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ
مزید پڑھ »