مزید پڑھئے :
قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ثناء میر اپنے 15 سالہ کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہہ دل سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مشکور ہیں جس نے انہیں 15 سال ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع دیا، یہ ان کے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ثناء میر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی زیب تن کرنا قابل فخر لمحہ ہوتا ہے، اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے، انشاءاللہ خدمت کا یہ سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔
ثناء میر نے اپنے کیرئیر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی اور 2009-2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔ ثناء میر نے ایک روزہ کرکٹ کیرئیر کا آغاز دسمبر2005، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ آخری ایک روزہ میچ نومبر2019، لاہور میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔ ثناء میر نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1630 رنز بنائے، ثناء میر کا شمار ان 9 خواتین کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نےایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 1000 رنز بنائے۔اس فہرست میں آسٹریلیا کی لِسا اسٹالیکر کاپہلا نمبر ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
مزید پڑھ »
رانا ثناء کی عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست منظورلاہورکی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کی عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔
مزید پڑھ »
نیب میر شکیل کے خلاف نیک نیتی سے تحقیقات کرے تو معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہوسکتا ہے، خواجہ نویدسپریم کورٹ کے معروف سینئر وکیل اور قانون دان خواجہ نوید نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو اگر میر شکیل الرحمن کے خلاف ریفرنس پر نیک نیتی سے تحقیقات کرے تو معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہوسکتا ہے اور ریمانڈ پر ریمانڈ کی ضرورت نہیں لیکن شاید نیب کا یہ ارادہ نہیں۔
مزید پڑھ »
ثناءمیر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانسابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔
مزید پڑھ »