ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ: ری برتھ کا نیا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور مداح اس کے بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جولائی 2025ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔
مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم ’ جراسک ورلڈ: ری برتھ ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے درمیان مقبول ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے اسے دیکھ لیا ہے اور مداح اس دلچسپ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جولائی 2025ء کو سنیما گھروں کہ زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر
ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے جبکہ اسکرین پلے میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے۔ اسے تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کی مختلف لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ 1993ء میں ریلیز ہوئی تھی، جسے خود اسٹیون اسپلبرگ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ بعد کی فلموں میں وہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل رہے۔ اسپلبرگ سائنس فکشن اور تھرلر فلموں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، اور ان کی فلمیں ’ٹرانسفارمرز‘، ’انڈیانا جونز‘ اور ’جراسک پارک‘ سیریز بڑے بجٹ کی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہیں
جراسک ورلڈ: ری برتھ جراسک پارک ہالی ووڈ ٹریلر اسٹیون اسپلبرگ اسکارلیٹ جوہانسن جانتھن بیلی گیرتھ ایڈورڈ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
روشن خاندان پر بنی نیٹ فلکس فلم کا ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟ٹریلر میں خاندان کے دو بھائیوں کی کہانی دکھائی گئی ہے، جنہوں نے اپنے والد کے فن کو اپنایا
مزید پڑھ »
سلمان خان کی فلم 'سکندر' کے سیٹ سے نئی تصاویر وائرلفلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے، جس میں سلمان خان کا کردار 'سکندر' دکھایا گیا ہے
مزید پڑھ »
سویڈش ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے 13 گھنٹے 37 منٹ تک ٹیبل ٹینس کھیلاایمل اوہلسن اور فریڈرک نیلسن نے 13 گھنٹے 37 منٹ اور 6 سیکنڈز کا طویل ترین ٹیبل ٹینس کھیل کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے اسکواڈ کا اعلان، دو اہم فاسٹ بولرز کی واپسی15 رکنی اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑی 2023 کا ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے
مزید پڑھ »
सुपरمن: लीगेसी ٹریلر پر فینز کی تنقیدसुपरمن: لیگیسی کا نیا ٹریلر دھڑک دیا ہے، جس میں ڈیوڈ کورنسوےٹ کو سوپرمن کے طور پر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس ٹریلر میں ایک نئی لمحہ ہے جس میں سوپرمن برفانی علاقے پر پرواز کر رہا ہے۔ فن فوج کی جانب سے اس سکین کی مختصر تصاویر کے بارے میں مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، کچھ پرستش کرتے ہیں اور کچھ کو اسے ویژئل اثرات کے بارے میں تشویش کا شکار کر رہا ہے۔
مزید پڑھ »
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئی نیا کپتان Sonyسرفراز احمد کے ریلیز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے لیے سعود شکیل کو کپتانی کا فرائض سونپنے کی کوشش۔
مزید پڑھ »