پنجاب کے علاقے جلال پور میں 6 بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی 6 بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی۔
پنجاب کے علاقے جلال پور میں 6 بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی 6 بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں ایک اجتماعی شادی کی تقرین دکھائی گئی ہے۔ اجتماعی شادی کی روایت نئی نہیں ہے۔ غریب گھرانوں کی بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں اس کا انعقاد کرتی رہتی ہیں۔ تاہم پنجاب کے علاقے جلال پور میں اجتماعی شادی کی تقریب کچھ مختلف ہے۔ اس کی خاص بات چھ بھائیوں نے چھ بہنوں سے شادی کرلی۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں ایک
ساتھ ہی تمام بچوں کی ذمہ داری سے سبک دوش ہوگئے۔ تمام بچوں کا ایک ہی سسرال ہے۔ 6 بچوں کا سمدھی بھی ایک ہے۔ شادی کی تقریب سادگی سے رکھی گئی تھی جس میں اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شامل ہوکر تقریب چار چاند لگا دیے۔ دلہا کامران عباس اور ان کے دیگر بھائیوں نے کہا نبی آخری الزماں حضرت محمد ﷺ نے سادگی کے ساتھ شادی کا درس دیا ہے۔ میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اسی سنت کی پیروی میں جہیز کی لعنت کو ختم کرنے اور سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج ہم اپنے فیصلے پر خوش ہیں۔ ہم نے دلہن کے خاندان پر مالی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے شادی کا سارا انتظام خود کیا ہے اور سلامی بھی نہیں لی۔ یاد رہے کہ ملتان میں بھی دسمبر 2021 میں 6 بھائیوں نے بھی 6 بہنوں سے شادی کی تھی جو ان کی چچا زاد بھی تھیں
SOCIAL WEDDING SIMPLE WEDDING JALALPUR PUNJAB BROTHERHOOD
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جلال پور میں 6 بھائیوں نے 6 بہنوں سے سادگی سے شادیجلال پور کے ایک خاندان نے سادگی کے ساتھ اجتماعی شادی کا انعقاد کیا جہاں 6 بھائیوں نے 6 بہنوں سے شادی کی۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ شادی سے قبل ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرارمقتول کی دو ہفتے بعد شادی تھی گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں جبکہ مقتول 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا
مزید پڑھ »
سائرہ یوسف پر دوسری شادی کیلئے کتنا دباؤ ہے؟ اداکارہ نے بتادیااداکارہ سائرہ یوسف نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دوسری شادی، مالی آزادی اور لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے گفتگو کی
مزید پڑھ »
بیٹ کون کی قیمت $107,000 سے تجاوز کر گئیصدر منتخب ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے ریاستہائے متحدہ میں ایک بیٹ کون استراتجک ریزرو قائم کرنے کی منصوبہ بندی نے کریپٹو کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے
مزید پڑھ »
فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر بہن حمائمہ ملک بول پڑیںفیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں
مزید پڑھ »
بھارتی بزنس ٹائیکون کی شادی میں مبارک بادجندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل نے خصوصی طیارے کے ذریعے ممبئی سے لاہور آکر زید حسین کی شادی میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو مبارک باد دی۔
مزید پڑھ »