ریڑھ کی ہڈی اور گردن کی چوٹوں کے باوجود سیف پانچ دن کے اندر اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے، سوشل میڈیا صارف
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے جہاں چور کا سامنا کرنے پر بہادری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں وہیں انہیں جلد صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئیں، جس میں جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا تاہم انہیں دبنگ انداز میں اسپتال سے واپس آتا دیکھ کر ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا جانے لگا ہے، اور ان کی جلد صحت یابی پر مختلف حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیف کی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی اور گردن کی چوٹوں کے باوجود وہ پانچ دن کے اندر اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے اور نارمل حالت میں چلتے ہوئے دیکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا تو صرف سپر ہیروز ہی کر سکتے ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے بھی حملے کی صداقت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں شک ہے کہ چاقو سے حملہ ہوا بھی تھا یا یہ محض اداکاری تھی۔
ان الزامات پر اداکارہ پوجا بھٹ نے سیف علی خان کا دفاع کرتے ہوئے ان کی ہمت کو سراہا اور ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ سازشی نظریات پھیلانے کے بجائے سیف کی بہادری کی تعریف کی جانی چاہیے۔ پوجا نے مزید کہا کہ سیف زخمی حالت میں خود اسپتال پہنچے، جو ان کی حوصلے کی دلیل ہے۔ یاد رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں سیف کے اپارٹمنٹ میں چور نے ان پر چاقو سے وار کیے تھے۔Jan 21, 2025 11:59 AMسلمان خان کی فلم 'سکندر' کے سیٹ سے نئی تصاویر وائرلعامر خان کی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئیشاہ رخ خان اور الو ارجن ٹی وی اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئیں گےحکومت بغیر مشاورت فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے، بلاول بھٹوپلاٹ کے حصول کیلیے حقائق چھپانے والے شہری کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت اور تحریک انصاف کی توجہ باضابطہ مذاکرات پر، فریقین کے درمیان بیک چینل مذاکرات رک گئےبیک چینل مذاکرات کی بنیاد پر تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں بشمول علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کی گئی
مزید پڑھ »
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہندو یا مسلمان؟ پولیس نے بیان بدل دیاگرفتار ملزم کی شناخت پہلے 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ظاہر کی گئی تھی
مزید پڑھ »
اروشی روٹیلا نے سیف علی خان پر حملے سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لیاروشی مشکل میں پھنس گئیں
مزید پڑھ »
ہاں میں نے ہی حملہ کیا ہے، سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیاسیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد 70 گھنٹوں کی تلاش کے دوران اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
مزید پڑھ »
غزہ میں قتل عام پر اسرائیل کے حامی امریکی اداکار کا عالیشان گھر خاکستر؛ لائیو شو میں رو پڑےجیمز ووڈ نے اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ پر بمباری کرنے پر مبارک باد بھی دی تھی
مزید پڑھ »
کراچی میں احتجاج کیخلاف سخت کارروائی کا اعلانسندھ حکومت نے کراچی میں احتجاج کرنے والوں کو دیگر جگہوں پر احتجاج کرنے کی پیشکش کرتے سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔
مزید پڑھ »