بلاول بھٹو زرداری کے 25 اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم کے بیان پر جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ خون خرابے کی دھمکی اور دباؤ کے تحت کسی سے تعاون نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ائینی ترامیم سے متعلق ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ مولانا نے کوئی بات تسلیم یا مسترد کردی ہے۔
پی پی چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ خون خرابے کی دھمکی اور دباؤ کے تحت کسی سے تعاون نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفد میں شامل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا 25 اکتوبر سے پہلے ترامیم ہوجائیں تو معاملہ پرامن طور پر حل ہو جائے گا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا جواز سپریم کورٹ کی اپنی ماضی کی تاریخ ہے، آئینی ترامیم نہ ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے حالات پھر شاید کسی کے کنٹرول میں نہ رہیں، اٹھارویں ترمیم سے آئین بحال کیا اور آمریت کا راستہ روکا۔
بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم جمیعت علمائے اسلام سینیٹر کامران مرتضیٰ اٹھارویں ترمیم
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا: مسلمانوں کے زیر انتظام چلنے والے واحد شہر کے میئر کا ٹرمپ کی حمایت کا اعلانسابق صدر نے میئر عامر غالب کے بیان پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے اپنے اکاؤنٹ سے ری پوسٹ بھی کیا
مزید پڑھ »
لبنان کے لوگوں اور حزب اللہ کیساتھ کھڑا ہونا تمام مسلمانوں کا فرض ہے: آیت اللہ خامنہ ایلبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ کی شہادت پر غیر ملکی رہنماؤں نے گہرئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، آرمی چیفآرمی چیف کا دورہ وانا پر قبائلی عمائدین کے تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا، کے پی پولیس کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
مزید پڑھ »
مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں بے نتیجہ نہیں نکلیں: رانا ثنااللہمولانا اور بلاول بھٹو نے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو جمہوریت کے لیے اچھا ہے: مشیر وزیراعظم
مزید پڑھ »
آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں، کسی شخص کیلئے ترمیم کے حق میں نہیں: فضل الرحمانخواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائےسے منظور ہوں، ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پرہونی چاہیے: سربراہ جمعیت علمائے اسلام
مزید پڑھ »
اسپورٹس بورڈ کا پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے معاملات پر تحفظات کا اظہارپی ایس بی نے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کے نام ایک خط میں فٹبال کے معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »